Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین نے حق پرست عوام کوسراٹھاکرجیناسکھایاہے۔کنورنوید


قائدتحریک الطاف حسین نے حق پرست عوام کوسراٹھاکرجیناسکھایاہے۔کنورنوید
 Posted on: 4/12/2015
قائدتحریک الطاف حسین نے حق پرست عوام کوسراٹھاکرجیناسکھایاہے۔کنورنوید
جونام نہادسیاسی ومذہبی رہنما آج کراچی کا ہمدردبننے کاڈھونگ رچارہے ہیں انکی تاریخ کراچی دشمنی سے عبارت ہے 
جماعت اسلامی 40سال تک کراچی کے عوام کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچی رہی مگر اس نے کراچی کے عوام کوکچھ نہیں دیا
اگرجماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی محرومی ختم کردی ہوتی توقائدتحریک الطاف حسین کوایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی
سیاسی ڈھونگی کراچی کے حق پرست عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے ۔فیڈرل بی ایریا کے دورے کے موقع پر نوجوانوں اوربزرگوں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔ 12 اپریل 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے ایم کیوایم کے نامزد امیدوارکنورنویدنے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے کراچی سمیت سندھ بھر کے حق پرست عوام کوسراٹھاکرجیناسکھایاہے اورجونام نہادسیاسی ومذہبی رہنما آج کراچی کا ہمدردبننے کاڈھونگ رچارہے ہیں انکی تاریخ کراچی دشمنی سے عبارت ہے ۔انہوں نے یہ بات فیڈرل بی ایریا کے دورے کے موقع پر نوجوانوں اوربزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کنورنویدنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے میدان سیاست میں آنے اورتحریکی جدوجہد شروع کرنے سے قبل سے کراچی کے عوام کی محرومی اوران کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خلاف آوازاٹھانے والاکوئی نہ تھا۔ایم کیوایم کے قیام سے قبل 40سال تک جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچتی رہی مگر اس نے کراچی کے عوام کوکچھ نہیں دیابلکہ انہیں ا پنے مذموم سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا۔ کنورنویدنے کہاکہ اگرجماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی محرومی ختم کردی ہوتی توقائدتحریک الطاف حسین کوایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ کنورنویدنے کہاکہ جوسیاسی ومذہبی رہنماآج یہ سوال کررہے ہیں کہ الطاف حسین نے کراچی کے عوام کو کیا دیا تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے کراچی کے عوام کواپنے حقوق کاشعوردیااورانہیں بلدیات ہی میں نہیں بلکہ قومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے ایوانوں میں پہنچایاجس کاوہ پہلے تصوربھی نہیں کرسکتے تھے اورآج بھی کراچی سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام کی آوازایوانوں میں موجود ہے ۔ کنورنویدنے کہاکہ نام نہاد سیاسی ڈھونگی چاہے کیسے ہی ڈھونگ رچالیں لیکن وہ کراچی کے حق پرست عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔

1/20/2025 2:36:17 PM