میں نے کراچی کے شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکاشعوردیاہے اورانہیں سراٹھاکرجیناسکھایاہے۔ الطاف حسین
پہلے مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم اورناانصافیوں کے خلاف بولنے والاکوئی نہیں تھا
الطاف حسین نے محرومی کاشکارمظلوم مہاجروں میں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کی جرات وہمت پیداکی
ہم نے غلامی کاطوق توڑڈالاہے، اگر کوئی پیارسے بات کرے گاتوہم بھی پیارسے بات کریں گے،اب ہم کسیکی دھونس دھمکی میں آنے والے نہیں
مختلف قومیتوں کولڑانے کی سازشیں کامیا ب نہیں ہونے دیں گے ، اب ہم ایک پرچم تلے متحدہیں
میں امن پسندی پریقین رکھتاہوں اور چاہتاہوں کہ این اے 246کے ضمنی انتخابات پرامن ماحول میں ہوں
اگرکسی مخالف جماعت کی ریلی آپ کے کیمپ کے سامنے سے گز رے تواپنے کیمپ کوقناتیں لگاکربندکرلیں تاکہ کسی سے آمناسامنانہ ہو
اگر کسی مخالف جماعت کاالیکشن کیمپ آپ کے راستے میں آرہاہوتو آپ اپنی ریلی کاراستہ تبدیل کرلیں ۔ایم کیوایم کے کارکنوں کوتاکید
مخالفین’’ نہ خودکھیلونہ کھیلنے دو‘‘ کی پالیسی پرگامزن ہیں، کارکنان اپنے طورپرجتناممکن ہوصبروبرداشت سے کام لیں
انشاء اللہ ایم کیوایم کے امیدوارکنورنوید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے
ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں جمع ہونے والے عوام سے فون پر خطاب
کراچی ۔۔۔ 12 اپریل 2015 ء