Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیڈرل بی ایریاکے علاقے دستگیرمیں ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی


فیڈرل بی ایریاکے علاقے دستگیرمیں ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/11/2015
فیڈرل بی ایریاکے علاقے دستگیرمیں ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی
یہ واقعہ وانتخابی ماحول خراب کرنے اورامن کوبگاڑنے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی
شہرکے عوام اچھی طرح دیکھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم شہرمیں امن کوبرقراررکھنے کیلئے مخالفین کی تمام تراشتعال انگیزیوں کے باوجود صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہے
یقینی شکست سے بوکھلائے ہوئے سیاسی مخالفین ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
حکومت سندھ اورالیکشن کمیشن کے حکام اس واقعہ کافوری نوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کیمپ پر فائرنگ میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
تمام تراشتعال انگیزیوں کے باوجودصبروبرداشت سے کام لیں ۔رابطہ کمیٹی کی ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل
کراچی۔۔۔11 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیڈرل بی ایریاکے علاقے دستگیرمیں ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کوانتخابی ماحول خراب کرنے اورامن کوبگاڑنے کی کوشش قراردیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرکے عوام اچھی طرح دیکھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم توشہرمیں امن کوبرقراررکھنے کیلئے مخالفین کی تمام تراشتعال انگیزیوں کے باوجود صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہے جبکہ اپنی یقینی شکست سے بوکھلائے ہوئے سیاسی مخالفین ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ اورالیکشن کمیشن کے حکام سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے اورایم کیوایم کے کیمپ پر فائرنگ میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مخالفین کی تمام تراشتعال انگیزیوں کے باوجودصبروبرداشت سے کام لیں اورپرامن طورپراپنی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ 

1/20/2025 2:27:21 PM