Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جعفریہ الائنس کا این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان


جعفریہ الائنس کا این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان
 Posted on: 4/11/2015
جعفریہ الائنس کا این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان 
کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد کے سب ہی معترف ہیں ، عہدیداران جعفریہ الائنس 
رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ اور این اے 246کے امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ کی جعفریہ الائنس کے عہدیداران سے ملاقات
کراچی ۔۔۔11، اپریل 2015ء 
جعفریہ الائنس نے این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور حلقہ انتخاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ یہ اعلان جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری و صدر مرکزی تنظیم عزاء کراچی سلمان مجتبیٰ نے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ اور حق پرست امیدوار این اے 246کنو رنوید جمیل سے اپنی رہائشگاہ پر ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی ، سینئر رہنما علامہ باقر زیدی ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد کے سب ہی معترف ہیں اور ان کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں ہم اچھی جانتے ہیں کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون ملک دشمن دہشت گردوں کے ہمنوا اور معاون و مدد گار بنے ہوئے ہیں لہٰذا جعفریہ الائنس این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیشگی مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔ عارف خان ایڈووکیٹ اور کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے جناب الطاف حسین کے نامزد امیدوار برائے این اے 246کی بھر پور حمایت کے اعلان پر جعفریہ الائنس کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔
English Viewers

1/11/2025 11:04:01 AM