قائدتحریک الطاف حسین کا ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزراورسینئرکارکن عظمت بیگ کی علالت پر سخت تشویش کااظہار
ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدرد اللہ تعالیٰ کے حضور عظمت بیگ کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔الطاف حسین کی اپیل
عظمت بیگ کئی دنوں سے شدیدعلیل ہیں اوربرمنگھم کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں
لندن ۔۔۔ 11 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزراورسینئرکارکن عظمت بیگ کی علالت پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ ا للہ تعالیٰ عظمت بیگ کوصحت کاملہ عطافرمائے اوران کودرازی عمر عطاکرے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور عظمت بیگ کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ عظمت بیگ کئی دنوں سے شدیدعلیل ہیں اوربرمنگھم کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
English