Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی انتخابی مہم کو تشدد اور اشتعال انگیزی میں تبدیل کرنے کے بجائے مخالفین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا چاہئے، نامزد امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ


این اے 246کی انتخابی مہم کو تشدد اور اشتعال انگیزی میں تبدیل کرنے کے بجائے مخالفین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا چاہئے، نامزد امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ
 Posted on: 4/11/2015
این اے 246کی انتخابی مہم کو تشدد اور اشتعال انگیزی میں تبدیل کرنے کے بجائے مخالفین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا چاہئے، نامزد امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ 
ضمنی انتخاب کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا بلاک 13اور حسین آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کنور نوید ایڈووکیٹ نے ناصر و عارف حسین لائبریری اور ریسرچ سینٹر کا دورہ کرکے ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں 
کر اچی ۔۔۔11اپر یل 2015ء 
ضمنی الیکشن حلقہ این اے 246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی مو ومنٹ کے امید وار کنو ر نو ید جمیل ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ این اے 246کی انتخابی مہم کو تشدد اور اشتعال انگیزی میں تبدیل کرنے کے بجائے مخالفین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا چاہئے ، این اے 246کے حلقہ کے عوام مخالفین کی اشتعال انگیزی پر صبر و تحمل ، برداشت سے کام لیں اور 23اپریل کے دن اپنے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روزفیڈربی ایریا بلا ک 13اور حسین آبا د کے مقام پر منعقد کی گئی انتخا بی کا رنر میٹنگوں کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر حق پر ست قومی وصوبا ئی اسمبلی کے اراکین شیخ صلا ح الدین ،کشویر زہرہ ، عامر معین اور عبد الر زق بھی مو جو د تھے ۔کارنر میٹنگوں کے شرکاء نے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کا خیر مقدم کیا اور ان کے حق میں زبردست نعرے بازی ی ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کنو ر نوید جمیل نے کہا کہ سیاست اورجمہو ریت خلق خدا کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے اور ایم کیوایم نے ہمیشہ اپنے عوامی نمائندوں کے ذریعے شہر میں جو تعمیر اتی و ترقیاتی کام کروائے ہیں وہ مثالی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں عوام ہی ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کو منتخب کرتی ہے لیکن جو عوامی نمائندے عوام سے مخلص نہیں ہوتے اور جھوٹے وعدے کرتے ہیں وہ بھی الیکشن کے بعد اپنے طرز عمل سے بے نقاب ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں عوامی خدمت کو متعارف کرایا ہے ، ایم کیوایم کا سیاست میں حصہ لینے کا مقصد اپنے ذاتی مفادات کا حصول ہرگز نہیں ہے بلکہ ایم کیوایم اجتماعی مفادپر یقین رکھتی ہے اور عوا م کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کے گھروں تک پہنچاتی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی بھر پور ایسی ہی سیاسی جماعتوں کا مقدر بنتی ہے جو حق و سچ کی راہ پر چل رہی ہوتی ہے اور ایم کیوایم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیاجارہا ہے ، ایم کیوایم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ بندوق کی سیاست کرتی ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ ایم کیوایم قلم و کتاب کی سیاست کررہی ہے اور اسے فروغ دے کر لوگوں میں شعور بیدار کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی قومی خزانے میں 70فیصد آمدنی کا حصہ جمع کراتا ہے لیکن کراچی اور اس کے عوام کو ہمیشہ ناانصافیوں اورمحرومیوں میں مبتلا رکھا گیاجو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 23، اپریل کو ہونے والا ضمنی الیکشن ایم کیوایم جیت چکی ہے اور مخالفین اس نشست پر اشتعال انگیزی اور تشدد کی سیاست کرکے ایم کیوایم ، اس کے عوام و کارکنان کو اکسا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود جناب الطاف حسین کی جانب سے مخالفین کیلئے فراخدلی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو کہ جناب الطاف حسین کی دانشمندی اور دور اندیشی اور سیاست میں صبر ، تحمل اور برداشت کے اصولوں پر سختی سے پابند رہنے کا ایک اور ثبوت ہے ۔ کنو رنو ید جمیل نے کا رنر میٹنگوں کے شر کا سے اپیل کی کہ وہ انتخا بی سر گر میو ں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں اور گھر گھر جا کر لوگو ں سے ضمنی الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعما ل کر نے کی اپیل کریں۔ 
دریں اثناء حق پرست امیدور کنور نوید جمیل نے حلقہ انتخاب میں قائم ناصر حسین اور عارف حسین میموریل لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود ادبی شخصیات اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کرکے ان سے 23، اپریل کے دن پتنگ کے انتخابی نشان پر اپنی مہر ثبت کرنے کی اپیل کی ۔
English Viewers

تصاویر

1/11/2025 10:56:57 AM