دہشت گردوں کی فائر نگ کے نتیجے میں بیس مزدور وں کی ہلاکت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردی کے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے،الطاف حسین
واقعہ میں ملوث سفاک درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے
جو عناصر بے گناہ افراد کا ناحق خون بہا رہے ہیں ایسے سفاک دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، الطاف حسین
نہتے مسلمانوں کو دہشت گردی کانشانہ بنا نے والے سفاک درندہ صفت دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، الطاف حسین
جاں بحق افراد کی مغفرت، سوگوار ان کیلئے صبر جمیل اور زخمیو کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا
لندن۔۔11اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں تربت علاقے گگ دان میں دہشت گردوں کی فائر نگ کے نتیجے میں بیس مزدوروں کی ہلاکت اور تین افراد کے زخمی ہونے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جو بے گناہ افراد کا ناحق خوان بہا رہے ہیں اور نحتے مسلمان کو دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں ایسے عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہو اور وہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ایسے سفاک درندہ صفت دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت تمام ارباب اقتدار سے مطابلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے اور اس میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ
مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ،انہوں نے زخمیوں کیلئے بھی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔
English
وڈیو