Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کارہنمایاکوئی امیدوار آپ کے علاقے میں آئے تواس کے خلاف نعرے بازی نہ کریں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی عوام سے اپیل


کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کارہنمایاکوئی امیدوار آپ کے علاقے میں آئے تواس کے خلاف نعرے بازی نہ کریں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی عوام سے اپیل
 Posted on: 4/10/2015
کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کارہنمایاکوئی امیدوار آپ کے علاقے میں آئے تواس کے خلاف نعرے بازی نہ کریں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی عوام سے اپیل
عوام خدارا کوئی ایساعمل نہ کریں جس سے انتخابی ماحول خراب ہو۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے ذمہ دار ان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرکے دونوں جماعتوں کے ارکان پرمشتمل کوئی کمیٹی تشکیل دیدیں اورایسا طریقہ کارطے کرلیں تاکہ کسی بھی موقع پر کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہو
جمہوری اندازمیں الیکشن لڑیں، اپنی اپنی انتخابی مہم چلائیں،عوام جسے چاہیں ووٹ دیں ، عوام کے ووٹ کوتسلیم کریں اوراس کااحترام کریں
تحریک انصاف کوایک بارپھردعوت دیتے ہیں کہ آپ شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں،الطاف حسین
ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 12 اپریل کو ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطا ف حسین
اگرکوئی آپکے قائدکی تصویریا پوسٹر پھاڑتاہے تواسے کرنے دیں، آپ جواباًایسانہ کریں۔الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکنوں کوتاکید
اگر آپ کوالطاف حسین سے واقعی محبت ہے توآپ کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورفسادسے ہرقیمت پر دورہیں ۔ الطاف حسین
اگرکوئی چانٹابھی مارتاہے تو برداشت کرلیں، اپنے غصہ اورجذبات پر قابورکھیں ،ضبط وبرداشت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،الطاف حسین 
آپ ہرقیمت پرپرامن رہیں اوراپنی مہم پر توجہ دیں انشاء اللہ آپ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔الطاف حسین
نائن زیروپررابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل،اے پی ایم ایس او ،تنظیمی شعبہ جات اورسیکٹر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
تمام تنظیمی شعبہ جات ماحول کوبہتربنانے کیلئے اپنی اپنی کمیٹیاں تشکیل دیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔10، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے عوام سے پرذور اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کاکوئی رہنمایاضمنی انتخابات میں حصہ لینے والاکوئی امیدوار انکے علاقے میں دورہ کرے تواس کے خلاف نعرے بازی نہ کریں اورایک دوسرے کوبرداشت کریں ۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل،اے پی ایم ایس او،دیگرتنظیمی شعبہ جات اورسیکٹر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ حالیہ آپریشن کے دوران سرکاری اہلکاروں کی جانب سے جس طرح ہمارے لوگوں کو گرفتارکرکے ان پرتشددکیاگیاہے،ان کا میڈیاٹرائل کیاگیاہے اورآج تک کیاجارہاہے ۔سپریم کورٹ نے عسکری ونگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کانام لیاتھالیکن صرف ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرچھاپہ ماراگیا، جس طرح ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص شاہ کو شہید کیا گیااس کوبھی لوگ نہیں بھولے ہیں۔لوگوں کے بیٹے شہیدہوئے ہیں ، ان کے ساتھ زیادتیاں کی گئی ہیں جس پر ان کے زخم تازہ ہیں اوران میں غصہ ہے۔ گزشتہ دنوں کریم آبادپر بھی جولوگوں نے جمع ہوکرنعرے بازی کی وہ ایم کیوایم کے کارکنان نہیں بلکہ عوام تھے ۔ آج بھی شریف آبادمیں عوام خودجمع ہوئے اورنعرے بازی کی جونہ توایم کیوایم کادرس ہے اورنہ ہی ایم کیوایم ایساچاہتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے پہلے بھی این اے 246کے ضمنی انتخاب کے دوران فضاء کو پرامن اورخوشگواررکھنے کیلئے مختلف مواقع پر پہلے بھی بیانات دیئے اور ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ ماحول کو بہتر رکھنے کیلئے مشترکہ طورپرکوئی کمیٹی بنالیں تاکہ شرپسندعناصرماحول کوخراب نہ کرسکیں۔میں ایک مرتبہ پھرایم کیوایم کے ذمہ داروں کوہدایت کرتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرکے دونوں جماعتوں کے ارکان پرمشتمل کوئی کمیٹی تشکیل دیدی جائے جوملکرایسا طریقہ کارطے کرلیں تاکہ کسی بھی موقع پر کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہو۔ہم جمہوری اندازمیں الیکشن لڑیں، اپنی اپنی انتخابی مہم چلائیں،عوام جسے چاہیں ووٹ دیں ،ہم عوام کے ووٹ کوتسلیم کریں اوراس کااحترام کریں۔انہوں نے تحریک انصاف کوایک بارپھردعوت دیتے ہوئے کہاکہ آپ شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں،ہم آپ کاخیرمقدم کرتے ہیں۔جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم سے ہمدردی رکھنے والے عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ انتخابات میں حصہ لینے والے چاہے تحریک انصاف کے ہوں یاجماعت اسلامی کے،وہ جناح گراؤنڈآئیں یاکسی بھی اورگراؤنڈیاعلاقے میں آئیں تو آپ انکے خلاف نعرے بازی نہ کریں ،وہ آپ کے مہمان ہیں، آپ ان کااحترام کریں، ان کاخیرمقدم کریں اورکوئی ایساعمل نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔ جناب الطاف حسین نے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 12 اپریل کوفیڈرل بی ایریامیں ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ کابھی خیرمقدم کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم امن پریقین رکھتے ہیں اورہرقسم کے تشددکے خلاف ہیں چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں کو تاکیدکی کہ آپ انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوس ،ریلی، کارنرمیٹنگ کریں لیکن کسی بھی مخالف امیدوارکے پوسٹریاتصویرنہ پھاڑیں، اگرکوئی آپ کاپوسٹر یا آپ کے قائدکی تصویر پھاڑتاہے تواسے کرنے دیں، آپ جواباًایسانہ کریں، آپ کے قائدکی تصویرآپ کے دل میں ہے ،اسے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کارکنوں سے مزیدکہا کہ اگر آپ کوالطاف حسین سے واقعی محبت ہے توآپ اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورفسادسے ہرقیمت پر دورکھیں ،اگرآ پ کوکوئی چانٹابھی مارتاہے توآپ برداشت کرلیں، اپنے غصہ اورجذبات پر قابورکھیں اورضبط وبرداشت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،آپ ہرقیمت پرپرامن رہیں اوراپنی مہم پر توجہ دیں انشاء اللہ آپ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کوہدایت کی کہ وہ اس پیغام کوہرسطح پر پہنچانے کیلئے اپنی اپنی کمیٹیاں تشکیل دیں۔
English

12/21/2024 10:05:42 AM