یمن کی صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظورکئے جانے پر پارلیمانی کمیٹی کو جناب الطاف حسین کی مبارکباد
یمن اور سعودیہ عربیہ کے درمیان جاری جنگ میں پاکستان کا فریق نہ بننا انتہائی خوش آئند ہے، الطا ف حسین
پارلیمانی کمیٹی کی قرا رداد کے مثبت ثمرات جلد ہی مسلم امہ اور خطے پر رونما ہونگے ، الطاف حسین
ہم امید کرتے ہیں کہ یمن کی خانہ جنگی کو مذاکرات ، بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کرانے کیلئے مسلم امہ اور عالمی برادری اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتیوں کا استعمال کرے گی، الطاف حسین
لندن۔۔۔10، اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے یمن کی صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظورکئے جانے پر پارلیمانی کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یمن اور سعودیہ عربیہ کے درمیان جاری جنگ میں پاکستان کا فریق نہ بننا انتہائی خوش آئند ہے اور اس کے مثبت ثمرات جلد ہی مسلم امہ اور خطے پر رونما ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں یمن کے معاملے پر مسلم امہ اور عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس قرار داد کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور یمن کی خانہ جنگی کو مذاکرات ، بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کرانے کیلئے مسلم امہ اور عالمی برادری اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتیوں کا استعمال کرے گی ۔
English