Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن مہم میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کااظہار تشویش


پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن مہم میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کااظہار تشویش
 Posted on: 4/8/2015 1
پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن مہم میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کااظہار تشویش 
الیکشن کے نام پر سکہ بند جرائم پیشہ افراد کا اس طرح سے تحریک انصاف کے امیدوار اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجود رہنے سے تحریک انصاف کے اصل عزائم اور اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ 
کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ان جرائم پیشہ افراد کا تعلق کراچی 
تو کیا سندھ سے بھی نہیں ہے، کنور نوید جمیل ایڈوکیٹ 
سندھ انتظامیہ کو ایم کیوایم کی آنکھوں کا تنکا تو نظر آجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس انہیں دکھائی نہیں دیتا ؟ کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ 
80ء کی دھائی کی دہشت گرد لسانی جماعت پی پی آئی سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد PTIمیں آکر 
لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، کنور نوید ایڈووکیٹ 
PTIکو اپنی مہم چلانے کیلئے کارکنان دستیاب نہیں ہیں اور وہ صرف ٹکراؤ اور تصادم کے ذریعے ہی اپنی انتخابی مہم کو میڈیا کی زینت بنا رہی ہے ، کنور نوید ایڈووکیٹ 
الیکشن کمیشن PTIکی جانب سے جرائم پیشہ افراد کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے سے علاقہ کے عوام میں بڑھنے والے خوف و ہراس کا نوٹس لے ، کنور نوید ایڈووکیٹ 
کراچی ۔۔۔8، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حلقہ این اے 246کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن کمپئین میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی اور اسلحے کی نمائش پر انتہائی تشویش کااظہار کیا ہے ۔ 
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کے نام پر سکہ بند جرائم پیشہ افراد کا اس طرح سے تحریک انصاف کے امیدوار اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجود رہنے سے تحریک انصاف کے اصل عزائم اور اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ان جرائم پیشہ افراد کا تعلق کراچی تو کیا سندھ سے بھی نہیں ہے ۔ کنور نوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ 80ء کی دھائی کی دہشت گرد لسانی جماعت پی پی آئی سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد PTIمیں آکر لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ PTIکراچی میں ایک بارپھر ایک سازشی منصوبے کے تحت لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے ۔ کنور نوید نے کہاکہ حلقہ 246میں PTIکو اپنی مہم چلانے کیلئے کارکنان دستیاب نہیں ہیں اور وہ صرف ٹکراؤ اور تصادم کے ذریعے ہی اپنی انتخابی مہم کو میڈیا کی زینت بنا رہی ہے ۔ کنور نوید الیکشن کمیشن سے کہاکہ PTIکی جانب سے اس طرح جرائم پیشہ افراد کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے سے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے جس کا نوٹس لیاجائے ۔ کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ کی انتظامیہ کوایم کیوایم کی آنکھوں کا تنکا تو نظر آجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس انہیں دکھائی نہیں دیتا ۔ ؟
English
وڈیو  

 

1/20/2025 2:23:33 PM