Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان تحریک انصاف اشتعال انگیزی کے ذریعے انتخابات سے راہ فرا ر اختیار کرنا چاہتی ہے ، سید حیدر عباس رضوی


پاکستان تحریک انصاف اشتعال انگیزی کے ذریعے انتخابات سے راہ فرا ر اختیار کرنا چاہتی ہے ، سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 4/7/2015 1
پاکستان تحریک انصاف اشتعال انگیزی کے ذریعے انتخابات سے راہ فرا ر اختیار کرنا چاہتی ہے ، سید حیدر عباس رضوی
23اپریل کو عوام بڑی تعداد میں جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کنور نوید جمیل کو کامیاب کرائیں گے
ہر جیتنے والی جماعت کی طرح ایم کیو ایم بھی یہی چاہتی ہے کہ حلقہ این اے 246میں انتخابات پر امن ، غیر جانبدار اور شفاف ہوں 
ضمنی الیکشن کے حوالے سے چند تجزیہ نگاروں کو این اے 246میں شامل علاقوں کی معلومات ہی نہیں ہے ،سید فیصل علی سبزواری
این اے 246 کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو صرف ووٹ نہیں دیا بلکہ نوجوانوں نے جناب الطاف حسین کیلئے جانیں قربان کی ہیں
جناب الطاف حسین کے خلاف دشنان تراشیوں اور اشتعال انگیزی انتخابی ضابطۂ اخلاق کی نفی ہے
جناح گراؤنڈ میں قائم ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن کیمپ پر رابطہ کمیٹی رکن و حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔7اپریل 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ این اے 246کے عوام کو 23اپریل کے دن کا انتظار ہے جب انتخابات ایم کیو ایم کی فتح پر مہر ثبت کر دے گااور عوام بڑی تعداد میں اپنے ووٹوں سے جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کنور نوید جمیل کو کامیاب کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حلقہ NA-246سے مسلسل گزشتہ نو انتخابات میں کامیاب ہوتی آئی ہے اور جناح گراؤنڈ میں عوام کی والہانہ شرکت اس بات کی آئینہ دار ہے کہ حسب روایت عوام انشاء اللہ ایم کیوا یم کو ہی ووٹ دیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ NA-246میں واقع جناح گراؤنڈ میں قائم ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن کیمپ پر میڈیا نمائندگان کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج کہف الوریٰ اور سندھ اسمبلی میں حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سید فیصل علی سبزواری بھی موجود تھے۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہر جیتنے والی جماعت کی طرح ایم کیو ایم بھی یہی چاہتی ہے کہ حلقہ این اے 246میں انتخابات پر امن ، غیر جانبداار اور شفاف ہوں اور یہی ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے نامزد امیدوار کی ضمانت ضبط ہوتی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ اشتعال انگیزی پر مبنی زبان استعمال کر رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولنگ ایجنٹس بننے کی درخواست کی گئی ہے جس سے سب پر واضح ہے کہ جب ایک جماعت کے پاس حلقے 246میں پولنگ ایجنٹ بننے کیلئے لوگ نہیں ہیں انکے پاس ووٹنگ کیلئے عوام کی کیا حمایت ہوگی؟انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ ضمنی انتخابات کیلئے قواعد و ضوابط کی پاسداری کی جائے اور جس طرح کی بھی سیکورٹی تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے مانگی جائے وہ انہیں فوری فراہم کی جائے ۔انہوں نے حلقہ این اے 246کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیشہ جناب الطاف حسین کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیا ہے اور اس الیکشن میں بھی عوام کیلئے ایم کیوایم و یگر جماعتوں کی پوزیشن واضح ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اشتعال انگیزی کے ذریعے انتخابات سے راہ فرا ر اختیار کرنا چاہتی ہے اور اسی لئے انکی جانب سے مختلف اوچھے و اشتعال انگیز حربے استعمال کئے جارہے ہیں جن کا جواب ہم بخوبی دینا جانتے ہیں لیکن انتخابات کی شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جواب نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں اور پر امن انتخابات کے ذریعے ایم کیو ایم کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے کریم آباد پر کھڑے ہوکر جناب الطاف حسین پر جو الزامات لگائے ہیں انکے جواب کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں،ان حربوں کے ذریعے ایسا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے حلقہ این اے 246میں تحریک انصاف کا ایم کیو ایم سے برابری و کانٹے کا مقابلہ ہے لیکن در حقیقت ایساکچھ نہیں ہے اور حقیقتاً تحریک انصاف کے پاس اسرار اللہ گنڈا پور کے قتل ، جاوید ہاشمی کے الزامات اور پارلیمنٹ میں واپسی کے سوالوں پر کوئی جواب نہیں ہے اس لئے وہ گالیاں اور دشنان تراشیاں کرکے معاملے کا رخ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔تحریک انصاف نے 12اگست2014ء کو دھرنے سے دو روز قبل وزیر اعظم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کیا تھا لیکن آج اس پر آمادہ ہوگئے ہیں اور ان تمام سوالات کے جوابات عوام چاہتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہNA-246کے عوام کو جناب الطاف حسین پر پورا بھروسہ ہے لہٰذا جناب الطاف حسین جس شخص کو بھی امیدوا ر نامزدکردیتے ہیں اس حلقے کے عوام اس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا دیتے ہیں، ایم کیوایم تمام تر صورتحال کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہے ۔سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے چند تجزیہ نگاروں کو یہ معلومات بھی نہیں کہ اس حلقہ این اے 246میں کون کون سے علاقے شامل ہیں ان علاقوں کے لوگوں ایم کیو ایم کو صرف ووٹ ہی نہیں دیاہے بلکہ یہاں کے نوجوانوں نے ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کیلئے جانیں قربان کی ہیں اور انہیں عقیدت بھی دی ہے۔22اگست کے ضمنی انتخابات میں بھی رینجرز تعینات تھی ،الیکشن کمیشن نوٹس لے کہ جناب الطاف حسین کے خلاف دشنان تراشیوں اور اشتعال انگیزی اتنخابی ضابط�ۂ اخلاق کی نفی ہے اور عوام کے جذبات اس سے مجروح ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی انہی اشتعال انگیزیوں کے باعث دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے میڈیا آفس پر حملے کئے اور رپورٹرز و خواتین میڈیا نمائندگا ن کو حراساں کیا اور ان کے خلاف غلط زبانیں استعمال کیں ۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انکے کسی بھی مسئلے میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوامی نمائندے ہمیشہ انکی گلیوں میں انکے درمیان موجود رہتے ہیں لہٰذا تحریک انصاف کے سربراہ اشتعال انگیزی سے پرہیز کریں ۔
وڈیو


1/20/2025 2:32:12 PM