Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سعودی عرب اور یمن کے درمیان چپقلش سے پورے خطہ کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے، الطاف حسین


سعودی عرب اور یمن کے درمیان چپقلش سے پورے خطہ کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/7/2015 1
سعودی عرب اور یمن کے درمیان چپقلش سے پورے خطہ کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے، الطاف حسین
دونوں مسلم ممالک باہمی اختلافات گولہ بارود کے بجائے بات چیت کے ذریعہ حل کریں، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ دونوں ممالک کے سربراہان اورپالیسی میکرز کو سوچنے سمجھنے کی طاقت عطافرمائے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے خلاف باقاعدہ منفی پروپیگنڈہ مہم چلائی لیکن عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، الطاف حسین
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ذلت اور رسوائی کاسامنا کرنا پڑا ، الطاف حسین
مرد حضرات 23 اپریل کی صبح اپنے گھرکی خواتین کیلئے خود ناشتہ تیار کریں، الطاف حسین کی اپیل
انشاء اللہ 23 ، اپریل کی شام کو ایم کیوایم کے نامزدامیدوار کی کامیابی کافیصلہ سامنے آجائے گا ، الطاف حسین
جناح گراؤنڈ میں منعقدہ میوزیکل پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔7، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان چپقلش سے پورے خطہ کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے اورمیں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ دونوں مسلم ممالک کے سربراہان اورپالیسی میکرز کو سوچنے سمجھنے کی طاقت عطافرمائے اور دونوں ممالک اپنے باہمی اختلافات گولہ بارود اور جنگ کے بجائے بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ میوزیکل پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رات گئے تک جناح گراؤنڈ میں جاری میوزیکل پروگرام میں بزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مرد حضرات سے اپیل کی کہ وہ 23 اپریل کی صبح اپنے گھرکی خواتین کیلئے ناشتہ تیار کریں تاکہ وہ علی الصبح حق پرست امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں اس کے بعد مرد حضرات ووٹ ڈالنے جائیں۔ انہوں نے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کی کامیابی کے حوالہ سے علاقے کے عوام کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ 23 ، اپریل کی شام کو ایم کیوایم کے نامزدامیدوار کی کامیابی کافیصلہ سامنے آجائے گا اورلیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے عوام اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ایم کیوایم کے نامز دامیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔جناب الطاف حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شرکت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ’’ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے ، بے شک اللہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ‘‘ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو بدنام کرنے اور عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے ہرطرح کے منفی پروپیگنڈے استعمال کیے گئے ، ٹیلی وی چینلز اور اخبارات کا استعمال کیا گیا ، بعض رپورٹرز ،اینکرپرسنز اور لکھاریوں کو باقاعدہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ جتنا زیادہ ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے قصے کہانیاں بیان کریں گے انہیں اتنا ہی زیادہ پیسہ دیا جائے گا۔ ظرف وضمیر کاسودا کرنے والے بعض رپورٹرز اور اینکرپرسنز نے محض پیسہ کی خاطر ایم کیوایم کے خلاف باقاعدہ منفی پروپیگنڈہ مہم چلائی لیکن عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے علاقے کریم آباد پر عوام نے ازخود نکل کر ایم کیوایم کے حق میں نعرے بازی کی تویہ الزام لگایا گیا کہ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کی ریلی پر حملہ کردیا جبکہ اللہ اور اس کا رسول ؐ جانتا ہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کسی پر حملہ نہیں کیا، جب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے زہریلی زبان استعمال کی گئی اور مغلظات بکی گئیں تو حلقہ این اے 246 کے عوام نے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ۔ جناب الطاف حسین نے مزیدکہاکہ میں نے اس واقعہ پر افسوس کااظہار کیا اور اپنے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ پی ٹی آئی کے کیمپ میں جاکر بیٹھیں اور ان کی حفاظت کریں اگراس پر انہیں کوئی نقصان بھی پہنچتا ہے تو اس کی ہرگز پرواہ نہ کریں کیونکہ پی ٹی آئی والے ہمارے مہمان ہیں اور میزبان اپنے مہمانوں سے پیار ومحبت کا سلوک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مثبت طرز عمل کے باوجود ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ یہ افسوسناک واقعہ ایم کیوایم نے کرایا ہے لیکن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جس طرح ذلت اور رسوائی کاسامنا کرنا پڑا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کا الزام بھی ایم کیوایم پر عائد کیاجارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کا آئین ہم سب کیلئے محترم ہے ، آئین کے آرٹیکل 64 کی شق نمبر1 کے تحت سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا کوئی بھی رکن اپنے دستخط کے ساتھ استعفیٰ لکھ کر اسپیکریا سیکریٹری کو جمع کرادے تو اسی وقت اس کی رکنیت ختم ہوجاتی ہے ، اس آرٹیکل کی شق نمبر2 کے تحت اگر کوئی ممبر 40 دن تک بغیرکوئی وجہ بتائے سینیٹ ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے ایوان سے غیرحاضر رہے تو اس کی رکنیت خودبخود ختم ہوجائے گی ۔اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب سے جتنا پیارکرتا ہوں اتنا دنیا کاکوئی لیڈر اپنے نوجوانوں، ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں ، بزرگوں اور بچوں سے نہیں کرتا۔ جناب الطاف حسین نے میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں، فنکاراؤں اورسازندوں کو بھی زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔











     وڈیو     مزید تصاویر

1/11/2025 10:51:48 AM