ایم کیوایم، لبرل، پروگریسیو، امن اور جمہوریت پسند جماعت ہے اس کیلئے ایم کیوایم کو کسی سے سرٹیکفٹ لینے کی ضرورت نہیں
رشید گوڈیل
عمران خان کو الطاف فوبیا ہوگیا ہے لہذا ان کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے جو گرنے کی وجہ سے صرف منفی باتیں سوچ رہا ہے، رشید گوڈیل
عمران خان غنڈہ گردی اور دہشت گردی کے ذریعے ضمنی الیکشن جیتنے کی جو کوشش کررہے ہیں اور کراچی پر قبضہ کرنا کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پور انہیں ہوگا۔ رشید گوڈیل
کراچی۔۔4اپریل 2015
متحدہ قومی موومٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے کہاکہ ایم کیوایم ،لبرل، پروگریسیو ، امن اورجمہوریت پسند جماعت ہے اس کیلئے ایم کیوایم کوکسی سے سرٹیکفٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن طریقے سے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے جس کے کیلئے ایم کیوایم پر امن جدوجہد کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو الطاف فوبیا میں مبتلا ہو گیا لہذا ان کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہے جو گرنے کی وجہ سے صرف منفی باتیں سوچ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کواچھی طرح معلوم ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں اورضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کوشکست فاش ہوگی اسی لئے وہ اشتعال انگیزی ، غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا کوطالبان سے آزادکرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہے اپنے طالبان دہشت گردوں کے ذریعے کراچی میں دہشت گردی کروائیں یااپنے غنڈوں کے ذریعے کتنی ہی غنڈہ گردی ، اشتعال انگیزی اوردہشت گردی کروائیں لیکن وہ اپنے ناپاک منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اورکراچی کے باشعور عوام ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے اتحادکے ذریعے ایسے سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان غنڈہ گردی اوردہشت گردی کے ذریعے ضمنی الیکشن جیتنے کی جوکوشش کررہے
ہیں اورکراچی پرقبضہ کرنا کاجوخواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورانہیں ہوگا۔
English