Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں آپریشن کے نام پر جو ظلم ہورہا ہے، اسکے باعث عوام کے جذبات بھڑک رہے ہیں۔ الطاف حسین


کراچی میں آپریشن کے نام پر جو ظلم ہورہا ہے، اسکے باعث عوام کے جذبات بھڑک رہے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/3/2015 1
کراچی میں آپریشن کے نام پر جو ظلم ہورہا ہے، اسکے باعث عوام کے جذبات بھڑک رہے ہیں۔ الطاف حسین
پی ٹی آئی کے رہنما اپنی تقاریر اور بیانات میں جو اشتعال انگیز باتیں کررہے ہیں اس پر علاقے کے عوام کو غصہ آیا
عوام نے پی ٹی آئی کے کیمپ پر دھاوا بولا جو قابل مذمت ہے۔ نجی ٹی وی پر خصوصی گفتگو
میں اس واقعہ پر تحریک انصاف کے دوستوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں
نائن زیرو پر جس طرح چھاپہ مارا گیا، جس طرح گرفتاریاں کی جارہی ہیں، جس طرح ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں اس پر عوام کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں
کوئی ایساعمل نہ کیا جائے جس سے کراچی کے عوام کے جذبات پھٹ پڑیں
میرے چاہنے والوں کے دل بہت دکھے ہوئے ہیں، وہ صبرکریں، اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے
ایم کیوایم کے کارکنان ایسی کوئی بات نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔ الطا ف حسین
رابطہ کمیٹی کے ارکان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرکے ایسا طریقہ کار بنالیں کہ جو کیمپوں پر آکر جو بدتمیزی کرے اس پر نظر رکھی جاسکے
دونوں جماعتوں کے رہنما اپنی تقاریر اور بیانات میں ایسی باتیں نہ کریں کہ جس سے لوگوں کی دل آزاری ہو
لندن ۔۔۔ 3 اپریل 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں آپریشن کے نام پر جوظلم ہورہاہے ،اس کے باعث عوام کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں اوران کے جذبات بھڑک رہے ہیں لہٰذا میں یہی کہوں گاکہ کوئی ایساعمل نہ کیاجائے جس سے کراچی کے عوام کے جذبات پھٹ پڑیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب فیڈرل بی ایریاکے علاقے کریم آبادمیں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں نجی ٹی وی پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کریم آباد میں ایم کیوایم کاکوئی کیمپ نہیں تھا،وہاں صرف پی ٹی آئی کا کیمپ تھا، پی ٹی آئی کے رہنمااپنی تقاریراوربیانات میں جواشتعال انگیزباتیں کررہے ہیں اس پر علاقے کے عوام کوغصہ آیا اورانہوں نے پی ٹی آئی کے کیمپ پردھاوابولا جوقابل مذمت ہے اورمیں اس واقعہ پر تحریک انصاف کے دوستوں سے ہمدردی اورافسوس کااظہار کرتا ہوں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس وقت کراچی میں جوظلم ہورہا ہے، نائن زیروپرجس طرح چھاپہ ماراگیا،جس طرح گرفتاریاں کی جارہی ہیں، جس طرح ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں اس پر عوام کے دل خون کے آنسورورہے ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں دفن کردیتے ہیں لیکن اند رہی اندرگھٹتے رہتے ہیں اورپھرجب ان کے اندرکالاواپھٹتاہے توپھرلوگ یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے زارکی فوج ہے یاکون ہے ، پھرانقلاب آیاکرتے ہیں اورپوری دنیامیں یہی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج آپریشن کے نام پرکراچی میں جس طرح ظلم ہورہاہے وہ سب کے سامنے ہے، میں یہی کہتاہوں کہ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے عوام کے اندرکے جذبات بھڑک اٹھیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ دیکھ کربھی افسوس ہوتاہے کہ میں پانچ ہزارمیل دور بیٹھاہوں لیکن کراچی میں کوئی بھی قتل ہوتاہے توپی ٹی آئی کے رہنمافوراً اس کاالزام مجھ پر لگادیتے ہیں۔زہرہ شاہدکاقتل ہواتوعمران خان نے فوراً اس کاالزام مجھ پر لگادیا۔جب ایسے بے بنیادالزامات لگتے ہیں ، جب ٹی وی پربیٹھ کربعض لوگ مغلظات دیتے ہیں تومیرے چاہنے والوں کے دل دکھتے ہیں لہٰذا ایسانہیں کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرفاروق ستاراور دیگر رہنماکریم آباد پہنچے ہوئے ہیں اوروہ بھی لوگوں کے ہاتھ جوڑکراپیلیں کررہے ہیں۔میں بھی عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پرامن طور پر منتشر ہوجائیں۔میں ایم کیوایم کے ہمدردوں ، اپنے چاہنے والوں سے کہتاہوں کہ خداراصبرکریں، مجھے معلوم ہے کہ آپ کے دل بہت دکھے ہوئے ہیں، میرادل بھی دکھاہواہے لیکن میں آپ سے یہی کہتاہوں کہ آپ صبرکریں، اللہ تعالیٰ صبرکرنے والوں کاساتھ دیتا ہے ، صبرکرناہی اللہ اوراس کے رسول ؐ کی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جانب سے ایسی کوئی بات نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔ جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کوہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کریں اور ان سے بات کرکے ایساطریقہ کاربنالیں کہ یہ چیک کیاجاسکے کہ کون انکے کیمپوں پرآرہاہے جوبدتمیزی کرے اس پر نظررکھی جاسکے۔ انہوں نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں اورذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تقاریراوربیانات میں اشتعال انگیزی اورایسی باتیں نہ کریں کہ جس سے لوگوں کی دل آزاری ہو۔ 

11/23/2024 2:00:21 AM