Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے عہدیداروں، کارکنوں اور پارٹی سے وابستہ افراد کے شادی ہالز کو مسمار کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے عہدیداروں، کارکنوں اور پارٹی سے وابستہ افراد کے شادی ہالز کو مسمار کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/3/2015 1
صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے عہدیداروں، کارکنوں اور پارٹی سے وابستہ افراد کے شادی ہالز کو مسمار کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ان شادی ہالز کو بھی مسمار کیا جارہا ہے جو گزشتہ 20 سے 25 سال حتیٰ کہ 30 سال سے قانونی طور پر قائم ہیں
یہ کارروائی سراسر جانبدارانہ اور امتیازی طور پر کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی
آج سابق سینیٹر بابر غوری کے فلورینس گارڈن کو بھی گرا دیا گیا جس کیلئے جگہ 29 سال قبل باقاعدہ قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی اور اس شادی ہال کا ہرسال باقاعدہ انکم ٹیکس ادا کیا جاتا ہے
کسی بھی جگہ کارروائی کیلئے پہلے سے کوئی نوٹس نہیں دیاجارہاہے بلکہ اچانک کارروائی کی جارہی ہے اور مالکان کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اور تقریبات کیلئے بکنگ کرانے والے شہریوں کے ساتھ بھی کھلی زیادتی کی جارہی ہے
کراچی میں تجاوزات کی بھرمار ہے،سینکڑوں غیرقانونی بستیاں آبادہیں ، اندرون سندھ بلدیاتی نظام تباہ وبرباد ہوچکا ہے لیکن انکے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے 
قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کراچی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر اربوں روپے کی رشوت لے کر سائن بورڈ اور بل بورڈز کا جنگل کس نے قائم کیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی اربوں روپے کی رشوت کہاں جارہی ہے
تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر یہ انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور نقصانات کا ازالہ کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 3 اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورپارٹی سے وابستہ افرادکے شادی ہالز کومسمارکرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایم کیوایم سے وابستہ افرادکوخاص طورپر نشانہ بنارہے ہیں اوران شادی ہالزکوبھی مسمار کیا جارہا ہے جوگزشتہ 20سے 25سال حتیٰ کہ 30سال سے قانونی طورپرقائم ہیں، بلدیہ سے باقاعدہ قانونی طورپر حاصل کئے گئے ہیں اور جن کاکرایہ باقاعدہ طور پر بلدیہ کواداکیاجاتاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بے شمارشادی ہالزقائم ہیں جن میں مختلف اداروں کی جانب سے قائم کئے گئے ہالزبھی شامل ہیں لیکن صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن کی نگرانی میں صرف ان شادی ہالزکوڈھونڈڈھونڈکرمسمارکیاجارہاہے جن کاکسی بھی طرح سے ایم کیوایم کے کسی ذمہ دار ، یا کارکن سے کوئی تعلق ہے ۔حتیٰ کہ پرائیویٹ پراپرٹیزپربنے ہوئے ہال تک کوگرایاجارہاہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کارروائی سراسرجانبدارانہ اور امتیازی طورپرکی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن کی ہدایت پرآج نارتھ ناظم آبادمیں ایم کیوایم کے سابق سینیٹربابرغوری کے فلورینس گارڈن کوبھی گرادیاگیا جس کیلئے جگہ 29سال قبل باقاعدہ قانونی طورپر حاصل کی گئی تھی اور اس شادی ہال کاہرسال باقاعدہ انکم ٹیکس ادا کیاجاتاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کسی بھی جگہ کارروائی کیلئے پہلے سے کوئی نوٹس نہیں دیاجارہاہے بلکہ اچانک کارروائی کی جارہی ہے اور شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اورتقریبات کیلئے بکنگ کرانے والے شہریوں کے ساتھ بھی کھلی زیادتی کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں تجاوزات کی بھرمار ہے،سینکڑوں غیرقانونی بستیاں آبادہیں جومنشیات،اسلحہ ،جرائم پیشہ عناصر اورغیرقانونی اسلحہ کاگڑھ بنے ہوئے ہیں جہاں طالبان کاقبضہ ہے، اندرون سندھ بلدیاتی نظام تباہ وبرباد ہوچکاہے لیکن شرجیل میمن کویہ سب کچھ نظرنہیں آرہاہے، ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ خاص طورپرایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے شادی ہالزکونشانہ بنایا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کراچی کی سڑکوں اورفٹ پاتھوں پر اربوں روپے کی رشوت لے کرسائن بورڈ اوربل بورڈزکاجنگل کس نے قائم کیاہے اور اس سے حاصل ہونے والی اربوں روپے کی رشوت کہاں جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر یہ انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اورجن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے۔
English Viewers

1/11/2025 9:43:29 AM