Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امیدوار نامزد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہماری ایک مرتبہ پھر تاریخی فتح ہوگی، کنور نوید جمیل


جناب الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امیدوار نامزد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہماری ایک مرتبہ پھر تاریخی فتح ہوگی، کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/1/2015 1
جناب الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امیدوار نامزد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہماری ایک مرتبہ پھر تاریخی فتح ہوگی، کنور نوید جمیل
گزشتہ تین دہائی سے کراچی میں ایم کیوایم انتخابات جیتتی رہی ہے، اس شہر میں ایک بڑا عوامی مینڈیٹ ایم کیوایم کا ہے
مور پارک الیکشن آفس کے افتتاح سے حق پرست نامز امیدوار کنور نوید جمیل کا اظہار خیال
تصاویر
کراچی۔۔۔یکم اپریل2015ء
حلقہ این اے 246کے حق پرست امید وار کنور نوید جمیل نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ جناب الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امید وار نامزد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہماری ایک مرتبہ پھر تاریخی فتح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارحلقہ این اے 246سے نامزد حق پرست امید کنور نوید جمیل نے بدھ کے روز مور پارک پر الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی ،اہلِ محلہ ،مرد ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جوکہ مسلسل نعرے الطاف ،جئے الطاف اور وہ دور ہے تو کیا ہوا ،دلوں میں ہے بسا ہواکے نعرے لگا رہے تھے۔کنور نوید جمیل نے گفتگو میں کہا کہ این اے 246 قائد تحریک کا گھر اور ایم کیو ایم کا قلعہ ہے جبکہ گزشتہ 30برس سے کراچی میں مسلسل ایم کیوایم انتخابات جیتتی رہی ہے ،اس شہر میں ایک بڑا عوامی مینڈیٹ ایم کیوایم کاہے ۔انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں کراچی کو فتح کرنے بلند و با ن دعوے تو کررہے ہیں اور اس شہر کے ریونیوکو لوٹنے کے لئے سب سے آگے ہیں مگر یہاں کے مسائل اور یہاں کی عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان جماعتوں نے آج تک کراچی اور اس کے عوام کیلئے آواز نہیں اٹھائی جس طرح ایم کیو ایم نے کراچی او ر اسکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے نا صرف آواز اٹھائی بلکہ ہر فورم پر کراچی کو اون کیا۔انہوں نے عزیز آباد کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر انکے مسائل کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔

1/11/2025 9:41:38 AM