ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور لندن میں گرفتار ، ترجمان ایم کیوا یم
محمد انور کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ، ترجمان ایم کیو ایم
ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے، ترجمان ایم کیوا یم
ہم پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے، ترجمان
لندن۔۔۔یکم؍ اپریل 2015ء
ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو انکے شمالی لندن کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہیں اس وقت لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں انٹر ویو کیا جارہا ہے ۔ہماری اطلاعات کے مطابق یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ۔ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے ۔ ہم پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے ۔
English Viewers