قائد تحریک الطاف حسین لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں، قاسم علی رضا
شیریں مزاری اپنے قد سے اونچی بات کرنے سے گریز کریں، قاسم علی رضا
شیریں مزاری ، الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات لگاکر چاند پرتھوکنے کی کوشش نہ کریں، قاسم علی رضا
عمران خان کی آوارگی اوربدچلنی کے قصے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں، قاسم علی رضا
شیریں مزاری کو بدکردار شخص کو اپنا لیڈر تسلیم کرنے میں فخرمحسوس کرتی ہیں، قاسم علی رضا
تحریک انصاف ، اسٹیٹس کوکی محافظ جماعت ہے، قاسم علی رضا
PTI، این اے 246کے ضمنی انتخاب میں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے، قاسم علی رضا
لندن۔۔۔30، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کے شرانگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضانے کہاکہ شیریں مزاری ، جناب الطاف حسین پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر چاند پرتھوکنے کی کوشش نہ کررہی ہیں اورانہیں اپنے قد سے اونچی بات کرنے سے گریز کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں جبکہ عمران خان کی آوارگی اوربدچلنی کے قصے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں اور عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان، بغیرنکاح پیدا ہونے والی اپنی بچی تک کواپنانے سے گریز کررہے ہیں۔شیریں مزاری ایک بدکردار شخص کو اپنا لیڈر تسلیم کرنے میں فخرمحسوس کرتی ہیں تو ضرور کریں لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف زہریلی زبان استعمال کرکے حق پرست کارکنان وعوام کے جذبات مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ تحریک انصاف ، اسٹیٹس کوکی محافظ جماعت ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے ۔