متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی نائن زیرو پر موجود گلگت بلتستان کی انتخابی منشور کمیٹی کے ارکان سے گفتگو
ایم کیوایم گلگت بلتستان ہونے والے الیکشن میں بھر پور شرکت کرے گی اور انشاء اللہ عوام کی تائید سے حق پرست امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ جناب الطاف حسین
گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیا جائے،الطاف حسین
گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ قرار دیا جائے ، گلگت بلتستان کی معیشت کو مضبوط کرنے اورتجارت کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ قدیم تجارتی راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے۔الطاف حسین کا وزیر اعظم سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔29، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے نائن زیرو پر موجود گلگت بلتستان کی انتخابی منشور کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے درج ذیل نکات کو انتخابات کے لئے منشور کی بنیاد بنانے کی ضرورت پرزور دیااور حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیا جائے،گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ قرار دیا جائے ،گلگت بلتستان کی معیشت کو مضبوط کرنے اور تجارت کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ قدیم تجارتی راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم گلگت بلتستان ہونے والے الیکشن میں بھر پور شرکت کرے گی اور انشاء اللہ عوام کی تائید سے حق پرست امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
وڈیو