ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں نے ایم کیوایم مخالف قوتوں کا’’مائنس الطاف حسین ‘‘ فارمولایکسرمستردکردیا
کیا آپ کومائنس الطاف حسین فارمولا منظورہے؟ قائدتحریک الطاف حسین کاکارکنوں سے سوال
ہم ہرطرح کاظلم وستم برداشت کرنے کیلئے تیارہیں لیکن مائنس الطاف حسین فارمولے کوکسی بھی صورت میں قبول کرنے کوتیارنہیں ۔کارکنوں کاجواب
کارکنوں کے کافی دیرتک ’’ نامنظور۔۔۔نامنظور ‘‘ کے زوردارنعرے
کراچی۔۔۔28 مارچ 2015ء
ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں نے ایم کیوایم مخالف قوتوں کا’’مائنس الطاف حسین ‘‘ فارمولایکسرمستردکردیاہے۔ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپراورحیدرآبادزون پرکارکنوں کے ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کارکنوں سے کہاکہ ایم کیوایم مخالف قوتیں سمجھتی ہیں کہ الطاف حسین کوایم کیوایم سے الگ کردیاجائے توسب ٹھیک ہوجائے گا۔ میں آپ سے پوچھتاہوں کہ کیا آپ کومائنس الطاف حسین فارمولا منظورہے؟ اس پرموجودرابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی ، مختلف شعبہ جات کے ارکان اور تمام کارکنوں نے اس بات کوقطعی طور پر مسترد کردیا اور کافی دیرتک ’’ نامنظور۔۔۔نامنظور ‘‘ کے زوردارنعرے لگائے ۔اس موقع پر ذمہ داران وکارکنان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہرطرح کاظلم وستم برداشت کرنے کیلئے تیارہیں لیکن ہم مائنس الطاف حسین فارمولے کوکسی بھی صورت میں قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔