ایم کیوایم نے 11مارچ کو نائن زیروپر چھاپے کے دوران تحویل میں لئے جانے والے تمام اسلحہ کےلائسنس تمام صوبائی ووفاقی حکام کے حوالے کردیے ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے تحریری طورپرباقاعدہ ایک فہرست سندھ کے وزیراعلیٰ،
سیکریٹری داخلہ ، آئی جی ،ڈی جی رینجرزاوردیگرمتعلقہ حکام کوبھیجی گئی ہے
فہرست میں نائن زیروسے تحویل میں لئے جانیوالے اسلحہ کے 105 لائسنس کی کاپیاں، اسلحہ کی نوعیت، لائسنس ہولڈرز کے نام اورلائسنس نمبردرج کئے گئے ہیں۔ ترجمان
اسلحہ لائسنس کی کاپیاں وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوبھی فراہم کردی گئی ہیں۔ترجمان
کراچی۔۔۔ 27 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ نے 11مارچ کوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر چھاپے کے دوران تحویل میں لئے جانے والے تمام اسلحہ کے لائسنس تمام صوبائی ووفاقی حکام کے حوالے کردیے ہیں۔ ایم کیوایم کے ترجمان کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن اورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے تحریری طورپرباقاعدہ ایک فہرست صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی ،ڈی جی رینجرز اوردیگر متعلقہ حکام کوبھیجی گئی ہے ۔ اس فہرست میں نائن زیروسے تحویل میں لئے جانیوالے اسلحہ کے 105 لائسنس کی کاپیاں، اسلحہ کی نوعیت، لائسنس ہولڈرز کے نام اورلائسنس نمبردرج کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹرفاروق ستار، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررشیدگوڈیل نے آج وزیراعظم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات میں اسلحہ لائسنس کی کاپیاں وزیراعظم کوبھی فراہم کردی ہیں۔