عمران خان کا آمرانہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، ندیم نصرت
عمران خان اپنی سگی اولاد ٹیرین وہائٹ کو اپنی اولاد تسلیم کرنے پر تیارنہیں ہیں، ندیم نصرت
جب بھی اس معاملہ کو اٹھایا جاتا ہے تو وہ ایم کیوایم کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کرکے راہ فراراختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ندیم نصرت
غیرقانونی اور غیرجمہوری دھرنوں سے ملک کی معیشت کو اربوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا، ندیم نصرت
غیرملکی اخبارات کھلم کھلا لکھ رہے ہیں کہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، ندیم نصرت
خیبرپختونخواکے تاجر اور ڈاکٹرز یا تو بھتہ دینے پر مجبور ہیں یا صوبہ چھوڑنے پر مجبور ہیں،ندیم نصرت
عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان ، دراصل طالبان کا سوفٹ امیج ہیں، ندیم نصرت
قوم سوال کرتی ہے کہ پاکستان کی شہرت اور معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے اورریاست سے کھلی جنگ کرنے والے طالبان کے خلاف عمران خان کب زبان کھولیں گے؟ ندیم نصرت
عمران خان ان طالبان دہشت گردوں کی قتل وغارتگری کی مذمت کب کریں گے؟ندیم نصرت
ملک کے تعلیم یافتہ اور باشعور عوام اب عمران خان کا اصل ایجنڈا سمجھ چکے ہیں، ندیم نصرت
عمران خان،طالبان کی مذمت کے بجائے روشن خیال، لبرل ، ترقی پسند اور تعلیم یافتہ جماعتایم کیوایم اور اس کے قائد کو نشانہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں، ندیم نصرت
جب ایم کیوایم کے خلاف ڈیتھ سیل سے کوئی وڈیو ٹیپ آتا ہے تو اس کی قانونی حیثیت پر تبصرہ کرنے کے بجائے اسے من وعن تسلیم کرکے خوشی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں، ندیم نصرت
وفاقی حکومت ،عمران خان پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کرکے قانونی کارروائی کرے، ندیم نصرت
لندن۔۔۔27، مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے ہر جرم اورغلطی کا الزام قائد تحریک جناب الطاف حسین پر ڈال کر اپنے جرائم سے بھاگ نہیں سکتے، اب قوم کے سامنے ان کا آمرانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اورانہیں اپنے خلاف الزامات کا جواب قوم کو دینا ہوگا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ عمران خان اپنی سگی اولاد ٹیرین وہائٹ تک کو اپنی اولاد تسلیم کرنے پر تیارنہیں ہیں اور جب بھی اس معاملہ کو اٹھایا جاتا ہے تو وہ ایم کیوایم کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کرکے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ عمران خان نے ملک کے دارالخلافہ اسلام آباد کو مہینوں تک غیرقانونی طور پر یرغمال بنائے رکھا، غیرقانونی اور غیرجمہوری دھرنوں سے ملک کی معیشت کو اربوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایااورآج تک ملک میں جمہوری عمل کو پنپنے نہیں دیالیکن جب بھی ان سے ان معاملات پر بات کی جاتی ہے تو وہ راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے خلاف الزام تراشی شروع کردیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ غیرملکی اخبارات کھلم کھلا لکھ رہے ہیں کہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، غیرقانونی تنظیموں اورطالبان نے صوبہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، صوبہ کے تاجر اور ڈاکٹر یا تو بھتہ دینے پر مجبور ہیں یا صوبہ چھوڑنے پر مجبور ہیں، کے پی کے میں جیلیں ٹوٹ رہی ہیں، اسکولوں پر حملے ہورہے ہیں لیکن عمران خان اپنے دیرینہ یار طالبان کی مذمت میں ایک لفظ تک بولنے کو تیار نہیں ہیں، قوم سوال کرتی ہے کہ پاکستان کی شہرت اور معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے اورریاست سے کھلی جنگ کرنے والے طالبان کے خلاف عمران خان کب زبان کھولیں گے اور ان طالبان دہشت گردوں کی قتل وغارتگری کی مذمت کب کریں گے؟ ندیم نصرت نے کہاکہ ملک کے تمام تعلیم یافتہ اور باشعور عوام اب عمران خان کا اصل ایجنڈا سمجھ چکے ہیں ۔ وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ ایک جانب تو وہ طالبان دہشت گردہیں جو پاکستانی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں ، پاکستان کی فوجی اور دیگر اہم تنصیبات پر حملے کررہے ہیں ، طالبات کے اسکولوں کو بم دھماکوں سے اڑا رہے ہیں، پاکستان کی عالمی شہرت اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی مذمت کرنا تو کجا ، عمران خان ان کے خلاف ایک لفظ تک بولنے پر تیار نہیں ہیں۔ بلکہ ان کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دفتر تک قائم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں ۔ آج صوبہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رٹ تقریباً صفر ہوکر رہ گئی ہے لیکن عمران خان ، اس دہشت گردی کے ذمہ دار طالبان کی مذمت کرنے کے بجائے ملک کی سب سے روشن خیال، لبرل ، ترقی پسند اور تعلیم یافتہ جماعت ایم کیوایم اور اس کے قائد کو نشانہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج یہ واضح نظر آرہا ہے کہ عمران خان ایک رٹے رٹائے اسکرپٹ کے تحت ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کو نشانہ بناکر پاکستانی عوام کی توجہ ملک کے اصل دشمنوں سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔ عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان ، دراصل طالبان کا سوفٹ امیج (Soft Image ) ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ جب ایم کیوایم کے خلاف ڈیتھ سیل سے کوئی وڈیو ٹیپ آتا ہے تو اس کی قانونی حیثیت پر تبصرہ کرنے کے بجائے اسے من وعن تسلیم کرکے خوشی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں لیکن جب ان کی اپنی آڈیو ٹیپ کے حوالہ سے صحافیوں کی جانب سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ اس کو غیرقانونی قراردیتے ہیں اور اس کی وضاحت کرنے کے بجائے ایم کیوایم پر بہتان تراشی کرنے لگتے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ عمران خان ہرمرتبہ اپنی اخلاقی گراوٹ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام نااہلی کا الزام لاکھوں کروڑوں عوام کے قائد جناب الطاف حسین اور ان کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم پر ڈال کرراہ فرار اختیار کرتے ہیں اور عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ الطاف فوبیا کا شکار ہیں اور انہیں نفسیاتی علاج کی اشد ضرورت ہے ۔ ندیم نصرت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ عمران خان اور ان کی جماعت ریاستی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملے میں ملوث ہے لہٰذا حکومت عمران خان پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔
English
وڈیو