Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 سے زائد کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 سے زائد کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/26/2015
کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 سے زائد کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
پولیس اور دیگراداروں کے اہلکاروں نے رنچھوڑلائن، لیاری، ملیر، قصبہ علیگڑھ کالونی، اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ٹاؤن شاہ فیصل کالونی اور حیدرآباد میں غیرقانونی چھاپے مارے ، رابطہ کمیٹی
جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کی آڑ میں ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔26، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 سے زائد کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن، لیاری ،ملیر،قصبہ علیگڑھ کالونی، اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی، دیگر علاقوں اور سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں غیرقانونی چھاپے مارکرایم کیوایم کے 22 سے زائد کارکنان کو گرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مورخہ24مارچ کو سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 30کے کارکنان تنویر ، معین ذکی ، سونی ، ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 33کے کارکن خورشید عالم ، یونٹ 31کے کارکن محمد یوسف اور ملیر سیکٹر یونٹ 24کے کارکن شمشاد کو ان کی رہائشگاہوں پر غیر قانونی چھاپے مار کر گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح مورخہ 25مارچ کو سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر یونٹ 1کے کارکن ماجد جبکہ 26مارچ کو اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر ایم کیوایم یونٹ 120 کے کارکن محمد شہزاد ولد عبدالرشید، یونٹ 131 کے کارکنان قاضی ریاض ولد قاضی عبدالوہاب، محمد سلیم،محمد فریدولد فاروق احمد، ریاض حسن ولد نیاز حسن، حسن علی ولد سکندرعلی اور اسی یونٹ کے ہمدرد حیدرانصاری ولد سلیم انصاری ، ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 7 کے کارکن محمد نعمان ،ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی یونٹ 109 کے کارکنان دانش شمیم، محمد حنیف ، محمد عمران ، محمد فہد، عدنان بھٹی اورمحمد وسیم کو گرفتارکرلیا۔اسی طرح پولیس اور دیگرسرکاری اہلکاروں نے ذیل پاک کالونی میں ایم کیوایم حیدرآبادزون، سیکٹربی کی سیکٹرکمیٹی کے رکن محمدسلیم کی سسرال میں چھاپہ مارا اور محمد سلیم کوگرفتارکرلیاجبکہ سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم حیدرآبادسیکٹر بی ، یونٹ 10-A کے کارکن مرتضیٰ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے نہ ملنے پر اہل خانہ کو ہراساں کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کی آڑ میں لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجارہا ہے اور ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور کارکنان وعوام پر پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
English


1/11/2025 9:43:49 AM