Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائداعظم محمدعلی جناح کے خواب کے مطابق پاکستان میں جمہوری اورلبرل معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔الطاف حسین


قائداعظم محمدعلی جناح کے خواب کے مطابق پاکستان میں جمہوری اورلبرل معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/21/2015
قائداعظم محمدعلی جناح کے خواب کے مطابق پاکستان میں جمہوری اورلبرل معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔الطاف حسین
پاکستان میں ایسا منصفانہ نظام چاہتے ہیں جسکے تحت تمام شہریوں کورنگ، نسل، زبان، جنس،قومیت، مسلک، فقہ اورمذہب کے امتیازکے بغیر مساوی حقوق حاصل ہوں
ایم کیوایم ایک لبرل، روشن خیال اور جمہوریت پسندجماعت ہے جو مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے
انتہاپسندعناصر کے ہاتھوں بے گناہ عیسائیوں اوردیگراقلیتوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔الطاف حسین
ہم پڑوسی ممالک سے دوستانہ ،باعزت اورباوقار تعلقات چاہتے ہیں۔الطاف حسین
امریکہ، کینیڈااور برطانیہ سمیت دنیابھرمیں آباد پاکستانیوں کو اسمبلیوں اورسینیٹ کاالیکشن لڑنے کاحق دیاجائے
ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں شکاگو،نیویارک، ٹورنٹو،کیلگری اور مونٹریال سمیت امریکہ اورکینیڈاکے40سے زائد شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے بیک وقت ٹیلیفونک خطاب
یوم تاسیس کے اجتماعات میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے مجموعی طورپر سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی 
لندن ۔۔۔ 21 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں اور قائداعظم محمدعلی جناح کے خواب کے مطابق پاکستان میں جمہوری اورلبرل معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارایم کیوایم کے 31 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں شکاگو،نیویارک، ٹورنٹو،کیلگری اور مونٹریال سمیت امریکہ اورکینیڈاکے 40سے زائد شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے فون پر بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان اجتماعات میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے مجموعی طورپر سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم پاکستان میں ایسا منصفانہ نظام چاہتے ہیں جسکے تحت ملک میں بسنے والے تمام شہری برابرہوں اورسب کورنگ، نسل، زبان، جنس،قومیت، مسلک، فقہ اورمذہب کے امتیازکے بغیر مساوی حقوق حاصل ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک لبرل، روشن خیال اور جمہوریت پسند جماعت ہے جو مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔ہم بندوق یا ڈنڈے کے زور پر اپنی شریعت یاعقیدہ دوسروں پر مسلط کرنے کے خلاف ہیں۔ہم طالبان ، القاعدہ اورداعش کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ انتہاپسندعناصر کے ہاتھوں بے گناہ عیسائیوں اوردیگراقلیتوں کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم پڑوسی ممالک سے دوستانہ ،باعزت اورباوقار تعلقات چاہتے ہیں۔جناب الطا ف حسین نے اعلان کیاکہ ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تویکساں نظام تعلیم ہوگا، ملک بھر میں اسکولوں کالجوں ، اعلیٰ معیار کے چھوٹے بڑے اسپتالوں، ڈسپنسریوں اورچھوٹی صنعتوں کاجال بچھایاجائے گا ۔ صنعتوں کے فروغ کیلئے ون ونڈو آپریشن رائج کیا جائے گا، تمام شعبہ زندگی میں خواتین کیلئے 50 فیصد کوٹہ مقررکیاجائے گا۔ قابل کاشت اراضی ہاریوں کسانوں اور مزارعوں میں تقسیم کی جائے گی ۔ برطانیہ کی طرح پاکستان کواسلحہ فری بنایاجائے گا۔لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت اختیارات کونچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا اورامن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے ٹاؤن کی سطح پر مقامی پولیس بھرتی کی جائے گی۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ، کینیڈااور برطانیہ سمیت دنیابھرمیں آباد پاکستانیوں کونہ صرف ووٹ کاحق دیاجائے بلکہ انہیں پاکستان کی اسمبلیوں اورسینیٹ کاالیکشن لڑنے کاحق بھی دیاجائے اوراس سلسلے میں عائدپابندی کا خاتمہ کیاجائے ۔ 

1/11/2025 9:39:38 AM