کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز اہلکاروں پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
خودکش حملے میں دو رینجرزکے اہلکاروں کی شہادت اور دیگراہلکاروں اورراہگیروں کے زخمی ہونے پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارافسوس
طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اس سے قبل بھی نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کے ہیڈکوارٹر اور پولیس و رینجرز کو نشانہ بناچکے ہیں
یہ امرافسوسناک ہے کہ ان طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے
ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کے بجائے ریاستی اداروں اورشہریوں کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنانے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ الطا ف حسین
لندن۔۔۔ 20 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں خودکش بم دھماکے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے واقعہ میں دو رینجرزکے اہلکاروں کی شہادت اوردیگراہلکاروں اورراہگیروں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اس سے قبل بھی نارتھ ناظم آبادمیں رینجرزکے ہیڈکوارٹراور پولیس و رینجرزکی موبائلوں کونشانہ بناچکے ہیں،آج پھررینجرزکی موبائل کو دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گرد عناصرایک طرف رینجرزاورپولیس کونشانہ بنارہے ہیں اوردوسری جانب یہ دہشت گردعناصر مساجد ،امام بارگاہوں ،اسکولوں اوردیگرسرکاری تنصیبات کوبھی مسلسل نشانہ بنارہے ہیں مگریہ امرافسوسناک ہے کہ ان طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اورایم کیوایم کے بے گناہ عہدیداروں اور کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں کے بجائے ریاستی اداروں اورشہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔جناب الطا ف حسین نے خودکش بم دھماکے میں شہیدہونے والے رینجرزکے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااورزخمی اہلکاروں اورراہگیروں کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔