Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرام باغ میں بوہری برادری کی برہانی مسجد پر بم دھماکے پرقائدتحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت


آرام باغ میں بوہری برادری کی برہانی مسجد پر بم دھماکے پرقائدتحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/20/2015
آرام باغ میں بوہری برادری کی برہانی مسجد پر بم دھماکے پرقائدتحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
پاکستان میں مذہبی اقلیتوں اور چھوٹی برادریوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے، الطاف حسین
بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
پاکستان کی معاشی ترقی میں بوہری برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے، الطاف حسین
تمام سیکوریٹی فورسز اور میڈیا چینلز کو ملک کی سب سے روشن خیال ، لبرل ، ترقی پسنداورمحب وطن جماعت ایم کیوایم کو کچلنے پر لگادیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد عناصر کھلے عام بم دھماکے کرتے پھر رہے ہیں، الطاف حسین
آخر قوم کو یہ کون بتائے گا کہ ان دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے کون سے طاقتور عناصرہیں جن کے چہرے کبھی بے نقاب نہیں ہوتے، الطاف حسین
بوہری برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے 
لندن۔۔۔20،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع بوہری برادری کی برہانی مسجد کے باہر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوحناآباد لاہور میں پرامن اور محب وطن مسیحی برادری کی دوعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب ایک اور پرامن مذہبی برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے دہشت گردی کے یہ واقعات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں اور چھوٹی براردریوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے اور سفاک دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر پاکستان کو غیرمستحکم اور دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بوہری برادری انتہائی شریف ، کاروباری اورقانون پسند افراد پر مشتمل ہے جس کا پاکستان کی معاشی ترقی میں ناقابل فراموش کردار ہے ۔جو عناصر پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کرنے والے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ ملک اور قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ تمام سیکوریٹی فورسز اور میڈیا چینلز کو ملک کی سب سے روشن خیال ، لبرل ،ترقی پسنداورمحب وطن جماعت ایم کیوایم کو کچلنے پر لگادیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد عناصر کھلے عام بم دھماکے کرتے پھر رہے ہیں۔ آخر قوم کو یہ کون بتائے گا کہ ان دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے کون سے طاقتور عناصر ہیں جن کے چہرے کبھی بے نقاب نہیں ہوتے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بوہری برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور ملک بھرکے شہریوں کو بلاامتیاز وتفریق جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے برہانی مسجد کے باہربم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
English


1/11/2025 10:56:07 AM