Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری اہلکاروں کے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم رضا کی گلستان جوہر میں واقع عارضی رہائشگاہ پر غیر قانونی چھاپے اور بلاجواز گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


سرکاری اہلکاروں کے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم رضا کی گلستان جوہر میں واقع عارضی رہائشگاہ پر غیر قانونی چھاپے اور بلاجواز گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/19/2015
سرکاری اہلکاروں کے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم رضا کی گلستان جوہر میں واقع عارضی رہائشگاہ پر غیر قانونی چھاپے اور بلاجواز گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
چھاپے و گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کو ملوث کرکے حوصلے کمزور نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چند جرائم پیشہ افراد کی آڑ میں کروڑوں عوام کی جماعت ایم کیوایم کو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے جس طرح سے نشانہ بنایاجارہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے انسانی ،جمہوری اور سیاسی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
علی رضا سمیت تمام گرفتار شدگان کے سیاسی ، آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرکے انہیں فی الفور رہاکیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔19، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم رضا کی گلستان جوہر میں واقع عارضی رہائشگاہ پر غیر قانونی چھاپے اور ان کی بلاجواز گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چھاپے و گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کو ملوث کرکے حوصلے کمزور نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 18مارچ اور 19مارچ کی درمیانی شب سرکاری اہلکاروں نے علی رضا کی گلستان جوہر میں عارضی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور ان کو گرفتار کرکے ہمراہ لے گئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکار ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو بلاجواز گرفتار کررہے ہیں ، انہیں تشدد کانشانہ بنا رہے ہیں اور سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکرمختلف جرائم کے اقبالی بیانات دینے پرمجبور کررہے ہیں اور خدشہ ہے کہ علی رضا کو بھی سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چند جرائم پیشہ افراد کی آڑ میں کروڑوں عوام کی جماعت ایم کیوایم کو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے جس طرح سے نشانہ بنایاجارہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے اور اسے ایک مرتبہ پھر پرامن جماعت کے بجائے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل جماعت بنا کر پیش کیاجارہا ہے اور اس کا امیج دنیا بھر میں خراب کیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری حراست میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور انسانی حقوق سمیت ایم کیوایم کے جمہوری اور سیاسی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں اور ایسے دیوار سے لگانے کا مذموم عمل کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپے و گرفتاریاں اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان جھیل چکے ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف تمام تر گھناؤنی سازشوں اور جھوٹے مقدمات کے باوجود کارکنان آج بھی ثابت قدم ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی پرامن ، آئینی و قانونی اور عدالتی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم کی سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں بلاجواز گرفتار ی کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے خلاف چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور علی رضا سمیت تمام گرفتار شدگان کے سیاسی ، آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرکے انہیں فی الفور رہاکیاجائے ۔
English
 

1/11/2025 11:03:55 AM