Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ


سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 3/17/2015
سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالہ سے ہونے والے فیصلوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت اوربہتر ورکنگ ریلیشن شپ ملک خصوصاً صوبہ سندھ کیلئے خوش آئند ہے،الطاف حسین اور آصف زرداری کا اتفاق
سانحہ یوحنا آبادلاہورمیں مسیحی برادری کے افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
دونوں جماعتیں مل کر ملک و صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی، آصف زرداری
ایم کیوایم ،عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی ، الطاف حسین
لندن ۔۔۔17، مارچ2015ء
سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن جناب آصف علی زرداری نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے بات چیت کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ، سندھ کے عوام کی منتخب نمائندہ جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتیں مل کر ملک و صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی ۔انہوں نے جناب الطا ف حسین کو پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالہ سے ہونے والے فیصلوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جسے جناب الطاف حسین نے خوش آئندہ قراردیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت اوربہتر ورکنگ ریلیشن شپ ملک خصوصاً صوبہ سندھ کیلئے خوش آئند ہے۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی ۔ دونوں رہنماؤں نے سانحہ یوحنا آباد لاہور پر اپنی تشویش ظاہر کی اور اس المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسیحی پاکستانیوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مستقبل میں باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
English Viewers


1/11/2025 10:52:00 AM