لاہور میں کیتھولک چرچ میں عیسائیوں کی عباد ت کے دوران دھماکوں پر ندیم نصرت کی سخت الفاظ میں مذمت
قاتلوں اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوحکومت پنجاب فوری طور پر گرفتار کر ے
اس سانحہ پر ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن مسیحی برادری سے دلی تعزیت کرتا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے
یہ وحشیانہ حملے انسانیت کے خلاف ہیں اور تمام مذاہب خصوصاً دین اسلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہی نہیں بلکہ انتہائی تھناؤنا قبیح فعل ہیں
لندن۔۔15مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرندیم نصر ت نے لاہور کے یوحنا آباد میں واقعہ کیتھولک چرچ میں عیسائیوں کی عبادت کے دوران دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرامن مسیح برادری کی عبادت گاہوں پر ہونے والے یہ وحشیانہ حملے انسانیت کی نفی ہیں اور تمام مذاہب خصوصاً دین اسلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہی نہیں بلکہ انتہائی گھنا ؤنا قبیح فعل ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں رہنے والی تما م کرسچن کمیونٹی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ سے دلی تعزیت کرتا ہے اور آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو حکومت پنجاب فوری طور پر گرفتار کر ے ۔