Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 48ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 48ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 3/13/2015
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 48ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
نذیر حسین مرحوم کی برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے 
برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا 
رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ،ونگز و شعبہ کے اراکین ، سیکٹر ویونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
تصاویر
کراچی ۔۔۔13 مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطا ف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم کی 48ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں نذیر حسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے اجتماع میں جناب الطا ف حسین کی 68سالا ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز کہف الوریٰ،، ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کنور نوید جمیل ، فاروق ستار ، اسلم خان آفریدی ،عبد الحسیب،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر کمیٹیوں کے انچارجز و اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان، ہمدردوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بعدازاں مولانا تنویر الحق تھانوی نے اجتماعی دعا کرائی جس میں نذیر حسین مرحوم سمیت حق پرست شہداء بالخصوص گزشتہ روز شہید ہونیوالے جواں سال کارکن سید وقاص علی شاہ کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند حوصلوں ،حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ملک میں امن و امان کے قیام کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی نے پاپوش نگر کے قبرستان جاکر جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور جناب الطا ف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے نذیر حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 



تصاویر
English Viewers


1/11/2025 10:57:31 AM