ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدرمملکت آصف زرداری کے درمیان فون پر گفتگو
دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی صورتحال ، گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرزکےچھاپے کے حوالے سے تبادلہ خیال
تمام سیاسی رہنماجواب دیں کہ میری بڑی بہن کے گھرپر چھاپہ کیوں ماراگیا؟الطاف حسین
سابق صدرآصف زرداری کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھرپر چھاپے کی مذمت
سیاسی جماعتوں کااحترام کیا جاناچاہیے۔آصف زرداری
امن واستحکام اورجمہوریت کے فروغ کیلئے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ملکرکام کرتی رہیں گی۔آصف زرداری
لندن ۔۔۔ 12 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف زرداری کے درمیان فون پر گفتگوہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی صورتحال ، گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرزکے چھاپے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے گفتگوکرتے ہوئے گزشتہ روزنائن زیروپر چھاپے اورگرفتاریوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے اپنی ہمشیرہ سائرہ اسلم کے گھرپر چھاپے کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی رہنماجواب دیں کہ میری بڑی بہن کے گھرپر چھاپہ کیوں ماراگیا؟آصف زرداری نے جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھرپر چھاپے کی مذمت کی اوراس پر افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کااحترام کیا جاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ امن واستحکام اورجمہوریت کے فروغ کے لئے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ملکرکام کرتی رہیں گی۔