ایم کیوایم کے سرگرم کارکن وقاص علی شاہ کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
وقاص علی شاہ کی شہادت سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔11،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رینجرز کی بلاجواز فائرنگ سے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال سرگرم رکن وقاص علی شاہ کی شہادت اور متعدد کارکنان کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو ظلم وستم کا نشانہ بناتے ہوئے آج ایک اور تحریکی ساتھی کو ہم سے چھین لیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وقاص علی شاہ شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ وقاص علی شاہ کی شہادت سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وقاص علی شاہ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین) جناب الطاف حسین نے رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔
English Viewers
وڈیو