Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ملک میں چھوٹے چھوٹے ڈیموں کا جال بچھا یاجائے ، الطاف حسین


پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ملک میں چھوٹے چھوٹے ڈیموں کا جال بچھا یاجائے ، الطاف حسین
 Posted on: 3/4/2015 1
پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ملک میں چھوٹے چھوٹے ڈیموں کا جال بچھا یاجائے ، الطاف حسین 
بدقسمتی سے ملک میں کالا باغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے کی باتیں تو ہوتی ر ہیں لیکن چھوٹے صوبوں کے خدشات و اعتراضات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے 
دنیابھرمیں پانی کوذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم بنائے جاتے ہیں جبکہ ہم اکیسویں صدی کے جدید طریقوں کو اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں
ملک میں کہنے کو جمہوریت ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں لوکل باڈیز کے نفاذکے مطالبے سے اس طرح خوفزدہ ہوجاتی ہیں جیسے عام آدمی ڈریکولاسے خوفزدہ ہوجاتاہے ، الطاف حسین 
گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی تنصیب کی چیکنگ کاکوئی نظام نہیں ہے ۔بسوں ، ویگنوں اوردیگرگاڑیوںمیں لگے ہوئے گیس سلنڈرچلتے پھرتے بموں کی شکل اختیارکرچکے ہیں
حکومت اور بااثر ادارے ان ناقص سلنڈر وں کی تیاری اور استعمال پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
حکومت ملک کے گاؤں گوٹھوں میں تعلیمی مراکز قائم کرے، میٹرک تک مفت اور یکساں تعلیم کابندوبست کیاجائے
غریب اور ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے والے طالبعلموں کیلئے لیپ ٹاپ ایک کھلونے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا
آئے دن گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عام آدمی خصوصاً گھریلو خواتین کو نفسیاتی مریض بنا ڈالا ہے، الطاف حسین 
حکومت محض اعلانات اوردعووں کے بجائے بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے
نائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے خصوصی بات چیت،ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال
لندن۔۔۔4، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا کر پورے ملک میں ڈیموں کا جال بچھایایاجائے ۔بد قسمتی سے ملک میں کالا باغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے کی باتیں تو ہوتی رہی ہیں لیکن چھوٹے صوبوں کے خدشات اور اعتراضات دور کرنے کیلئے سیر حاصل بحث نہیں کی گئی اور ڈیموں کی اشد ضرورت محسوس کرتے ہوئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیرپر توجہ نہیں دی گئی ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج کہف الوریٰ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قمر منصور اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق سے طویل گفتگوکرتے ہوئے کیا جس میں ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ملک میں پانی کے مسئلہ کاذکر کرتے ہوئے جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، خواتین، مردوں اور بچوں کو پانی کے حصول کیلئے میلوں میل سفر کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانی کوذخیرہ کرنے کیلئے دنیابھرمیں ڈیم بنائے جاتے ہیں جبکہ ہم اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں کے تحت ان طریقوں کو اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں جنہیں استعمال کرکے دنیا روز بروز ترقی کی منزلیں طے کرتی چلی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بار ہا حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہوں کہ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بناکر پورے ملک میں ڈیموں کا جال بچھا دیا جائے۔ جہاں تک بڑے ڈیموں کی بات ہے اس میں سب سے بڑا متنازعہ ڈیم کالا باغ ڈیم ہے جس پر بدقسمتی سے سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے کی باتیں توبہت ہوتی رہی ہیں لیکن اس ضمن میں چھوٹے صوبوں کے خدشات و اعتراضات دور کرنے اور پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ڈیموں کی اشدَ ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔’’ قائل ہوجاؤ یا قائل کردو ‘‘کے اصول کے تحت اگر اس گھمبیر مسئلے پر سنجیدگی اور ایمانداری سے سیرحاصل بحث و مباحثہ کیا جاتا توان پیچیدہ مسائل کا حل بھی نکالا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر نئے سرے سے حکمت عملی ترتیب دے کر سنجیدگی سے اس پر کام کرنا ہوگا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر ملک میں چھوٹے چھوٹے ڈیموں کا جال بچھادیا گیا یعنی چھو ٹے چھوٹے ڈیم بنادیے گئے تو ملک بھر کے عوام پانی کی قلت سے نجات پاسکیں گے 
ملک میں بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج ملک میں کہنے کو جمہوریت ہے لیکن وفاقی اور صوبائی جمہوری حکومتیں لوکل باڈیز کے نفاذکے مطالبے سے اس طرح خوفزدہ ہوجاتی ہیں جیسے کہ عام اور سادہ لوح آدمی طلسماتی کہانیاں سن کر ڈریکولا کے حلئے میں آنے والے شخص سے خوفزدہ ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج صورتحال یہ ہے کہ ملک میں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں،تعلیمی نظام انتہائی بوسیدہ اور غیر مؤثر ہے ۔ٹرانسپورٹ کیلئے پیٹرول اورڈیزل کے بجائے سی این جی کاجونظام ملک میں لایاگیااس کی صورتحال یہ ہے کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی تنصیب کی چیکنگ کاکوئی نظام نہیں ہے اوربسوں ، ویگنوں اوردیگرگاڑیوں میں لگے ہوئے ناقص گیس سلنڈرچلتے پھرتے بموں کی شکل اختیارکرچکے ہیں جن کے ذریعے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا عمل روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس سے بڑھ کر مزید افسوس کا مقام یہ ہے کہ حکومت اورمتعلقہ بااثر ادارے ان ناقص سلنڈروں کی تیاری اور استعمال پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ گاڑیوں اور خاص طور پر مسافر گاڑیوں کو گیس سلنڈروں پر چلانے پر پابندی لگائی جائے لیکن اس نقار خانے میں طوطی کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ 
جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری اورتعلیم کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ ملک کے چپے چپے حتیٰ کہ گاؤں گوٹھوں میں تعلیمی مراکز قائم کئے جائیں،حکومت پورے ملک میں میٹرک تک مفت اور یکساں تعلیم دینے کا فی الفور بندوبست کرے ۔ انہوں نے کہاکہ غریب اور ٹاٹ پر بیٹھ کر پھٹی پرانی کتابیں پڑھنے والے طالبعلموں کیلئے لیپ ٹاپ ایک کھلونے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتاکیونکہ طالبعلموں اوران کے والدین کیلئے لیپ ٹاپ کا خریدنا ان کی پہنچ سے باہر ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کا جینا دو بھر کررکھا ہے اور آئے دن بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی خصوصاً کھانے پکانے والی گھریلو خواتین کو نفسیاتی مریض بنا ڈالا ہے لہٰذا حکومت کوچاہیے کہ وہ عوام کومحض اعلانات اوردعووں سے بہلانے کے بجائے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے ۔ 
English



1/11/2025 2:19:46 PM