راولپنڈی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارافسوس
یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس میں خواتین سمیت کئی افرادجاں بحق اورمعصوم بچوں سمیت کئی افرادزخمی ہوئے ہیں۔الطاف حسین
منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے افرادکونکالنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔2مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے طوفانی بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس میں خواتین سمیت کئی افرادجاں بحق اورمعصوم بچوں سمیت کئی افرادزخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے حکومت سے کہاکہ منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے افرادکونکالنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔