راولپنڈی کوہاٹ اور پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے چارافرادکی ہلاکت اورخیبرپختونخواہ متنی میں چوکی کی چھت مہندم ہونے سے ایف سی کے 4جوانوں کے جاں بحق ہونے پرایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف اورایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کا اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔2 ، مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایم کیوایم خیبر پختونخوا ہ کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف اورایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق نے راولپنڈی کوہاٹ اور پشاور کے علاقے جنگل خیل میں مکان کی چھت گرنے کے باعث خاتون اوربچہ سمیت چارافرادکے جاں بحق اور خیبر پختونخواہ کے شہرپشاورکے علاقے متنی میں شدیدبارش کے باعث پولیس چوکی کی چھت گرنے سے ایف سی کے4جوانوں کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے ناگہانی حادثات میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے تمام افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)
دریں اثنا ء ااپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں ایم کیوایم خیبر پختونخوان بیرسٹر محمد علی سیف اورصدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق نے حادثے میں زخمی ہونے والے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے بھی دعاکی۔