پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
اسٹیل ملز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد نے ذاتی مفاد ات کو پورا کرنے کیلئے ناقص پالیسیوں کے ذریعے انتہائی اہم ادارے کو تباہ کر دیا ہے، رابطہ کمیٹی
ملازمین محنت سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں لیکن تنخواہوں کیلئے کسی حکومتی امدادی پیکج کا مہینوں انتظار کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی
پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر کئی ادارے اسی صورتحال سے دوچار ہیں، غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں
وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کو تنخواہوں کی فوری و بروقت ادائیگی کیلئے احکامات جاری کریں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔یکم ؍مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد نے اپنی ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفاد ات کو پورا کرنے کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کے انتہائی اہم ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز میں ملازمین دیانتداری و محنت سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں لیکن محنت کے صلے میں انہیں تنخواہوں کی ادائیگی بروقت نہیں کی جارہی اور ملازمین اپنی تنخواہوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے کسی امدادی پیکج کا مہینوں انتظار کرتے ہیں اور اس پیکج سے موصول ہونیوالی رقم سے اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں فراہم کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر کئی ادارے اسی صورتحال سے دوچار ہیں اور غریب ملازمین کا گزر بسر مشکل اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کو تنخواہوں کی فوری و بروقت ادائیگی کیلئے احکامات جاری کریں ۔
English Viewers