ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔یکم، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی تنظیمی کمیٹی کشمیر، خیبر پختونخوا کے رکن ڈاکٹر نوبت خان کے والد سید عالم ، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخواہ زون ڈی آئی خان کے جوائنٹ زونل انچارج رانا شعیب کے والد ولی محمد ، ایم کیوایم شعبہ خواتین لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 165کی کارکن محترمہ شاہین کے بھائی اعظم علی سلطانی اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سیکٹر آئی لینڈ یونٹ بھٹ شاہ کے کارکن عبد الرحیم کی اہلیہ محترمہ سلمیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)