لال قلعہ گراؤنڈ میں ہونیوالے لیبر ڈویژن کے سالانہ کنونشن میں بڑی پینا فلیکس اسکرینیں
اسکرینوں پر جناب الطاف حسین کی خوبصورت تصاویر ، ملک کی صنعتی و معاشی ترقی ، مزدوروں کے حقوق اور اس حوالے
سے ایم کیوایم کی جدوجہد کی خوبصورت منظر کشی کی گئی
’’شکست کھا کے رہے گی چراغ سے ہر شام ‘‘’’اس دور کے مزدوروں کی تقدیر ہے الطاف ‘‘’’ہمارا عزم ہے کہ سر بلند رکھنا ‘‘’’آئینی افکار سے تعمیر کے سو رنگ ‘‘ جیسے انقلابی اشعار، دعائیہ کلمات اور28ویں یوم تاسیس کی مبارکباد کے الفاظ اسکرینوں پر تحریر تھے
کراچی ۔۔۔28، فروری 2015ء