ایم کیوایم لیبر ڈویژن تناور درخت کی صورت دنیا کے سامنے ہے ، لیبر ڈویژن انچارج کاظم رضا
جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو پاکستان کے چپے چپے میں پھیلائیں گے ، کاظم رضا
ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کے انچار ج کاظم رضا کا 28ویں سالانہ لیبر کنونشن کے اجتماع سے خطاب
کراچی ۔۔۔28، فروری 2015ء
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے کہاہے کہ لیبر ڈویژن تناور درخت کی صورت دنیا کے سامنے ہے ، سرکاری چھٹی کا دن تھا اور تمام ادارے بند تھے لیکن سلام ہے محنت کشوں کو جو جناب الطاف حسین کی محبت میں چلے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 28ویں یوم تاسیس کے پس پردہ بہت سی قربانیاں ہیں ، کارکنوں نے شہادت نوش کی اور اسیری کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو پاکستان کے چپے چپے میں پھیلائیں گے یہ جناب الطاف حسین کے نظریئے کا ہی ثمر ہے کہ گزشتہ دنوں مختلف اداروں کے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور سی بی اے منتخب کرائی ۔ انہوں نے لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر محنت کشوں کو دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔