متحدہ سوشل فورم کے رکن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عبد المجید کی خوشدامن محترمہ عزیزن بیگم کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔26، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ سوشل فورم کے رکن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عبد المجید کی خوشدامن محترمہ عزیزن بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)