لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹرنصرت کے ہمراہ لیبرڈویژن کے انچارج کاظم رضا
ودیگرمرکزی اراکین کی ’’یادگارشہدائے حق‘‘ پرحاضری
مختلف اداروں کی سی بی اے یونینز اورلیبرڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان کی بھی کاظم رضاکے ہمراہ ’’یادگار شہدائے حق‘‘ پرحاضری،پھولوں کا گلدستے چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی
حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی،اسیروں کی رہائی،ایم کیوایم کی کامیابی اوردہشت گردی کے خاتمے سمیت پاکستان کی بقاء وسلامتی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں
کراچی۔۔۔24فروری2015ء