رابطہ کمیٹی نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،سینیٹ اور تمام شعبہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
توقع ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی خطاب کر یں گے
برائے کرم ایم کیوایم کی حما یت یا مخالفت میں کسی بیان ،تجزیہ یاخبر کو شائع نہ کیا جائے
،ARYکی انتظامیہ سے رابطہ کمیٹی کی دردمندانہ اپیل
ARYکی انتظامیہ نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اس درخواست کی خلاف ورزی کی تو
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی آئندہ کا لا ئحہ عمل بنائے گی
کراچی ۔۔25فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے آر وائی ٹیلی ویثرن انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ برائے کرم وہ ایم کیوایم کی حمایت یا مخالفت میں کسی بیان ،تجزیہ یاخبر کو شائع نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر اے آر وائی کی انتظامیہ نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اس درخواست کی خلاف ورزی کی تو پھر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی اور عوام اس سلسلے میں احتجاج کرنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سلسلے میں نائن زیر و پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،سینیٹ اور تمام شعبہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیاہے توقع ہے کہ قائد تحریک اس اجلاس سے خطاب کریں گے ۔