Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،اہمیت کو نظر انداز کیا جائے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


کراچی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،اہمیت کو نظر انداز کیا جائے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 2/24/2015
کراچی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،اہمیت کو نظر انداز کیا جائے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ، اقربا ء پروری کی بنیاد پر فیصلے پاکستان کو پستی کی جانب لے جارہے ہیں، 
خصوصی افراد زندگی کے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں انہیں ملک کے اعلیٰ ایوانو ں میں بھی نمائندگی دی جانی چاہئے
جناب الطاف حسین خصوصی افراد کیلئے نرم دل رکھتے ہیں،کشور زہرہ
ایم کیو ایم پی ڈبلیوڈی PWDsونگ کی جانب سے وہیل چےئر کرکٹ ٹیم کو دئیے گئے استقبالیہ سے مقررین کا خطاب
تقریب میں مختلف این جی اوز کے نمائندگان ، وہیل چیئرکرکٹ ٹیم ، حق پرست عوامی نمائندوں اور عوام کی شرکت
کراچی ۔۔۔24فروری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ ملک میں ہر شہری کو مساوی حقوق اور اعتماد فراہم کیا جائے تو پاکستان کو دوبارہ ترقی یافتہ ملک اور ایشین ٹائیگر بنایا جاسکتا ہے، جو خصوصی افراد زندگی کے دیگر شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے انہیں ملک کے اعلیٰ ایوانو ں میں بھی نمائندگی دی جانی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم PWDsونگ کی جانب سے وہیل چےئر کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو نیپال کے خلاف ونٹر کپ 2015ء میں کامیابی پر دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایم کیو ایم PWDsونگ کے انچارج عدنان سرور و اراکین ،وہیل چےئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ذیشان تقی، ڈ ی ڈبلیو اے کے چےئر مین جاوید رئیس،وہیل چےئر کرکٹ ٹیم کے کپتان ماجد داورو کرکٹ ٹیم ،پاکستان ہیلپ لائن کے چےئر مین سید قیصر محمود،دی پروفیشنل نیٹ ورک کے محمود ترین،سی ایس آر ایکٹووٹ عتیق الرحمان،پی ڈبلیو سی کے سیکریٹری سید طارق خورشید،اسسٹنٹ مینجر سید جاوید قدیر و دیگر اور انتظامیہ کے اراکین ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران او ر مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات سمیت عوام نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ملک کے ہر شہری کو بااختیار بنا کر ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے کیونکہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لیکن پسند نا پسند اور اقربا ء پروری کی بنیاد پر فیصلے کرکے ہم ملک کو پستی جانب لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جاگیر دار ، وڈیرے خصوصی افرادکو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں لانے سے خوفزدہ ہیں لیکن جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو خصوصی افراد کو پارلیمان میں لانے کیلئے اپنے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں حق پرست عوامی نمائندوں نے بارہا ایوانوں میں آواز بلند کی ہے اور اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک خصوصی افراد کو ملک کے ایوانوں میں بٹھا نہ لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور شہر کی اہمیت کو نظر انداز کرکے ملک ترقی نہیں کر سکتا ،اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک کے مظلوم عوام اور خصوصی افراد کیلئے نرم دل رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے حق پرست نمائندو ں کو مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدو جہد کا درس دیا ہے۔ تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نائلہ لطیف، ذیشان تقی و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔دریں اثناء ڈاکٹر محمد فاروق ستار، کشور زہرہ ، نائلہ لطیف نے وہیل چےئر کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور کرکٹ ٹیم کو جناب الطاف حسین کی جانب سے نائن زیرو پر خوش آمدید کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔
تصاویر







1/11/2025 2:21:46 PM