جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
مرحوم نے عدالتی خدمات مستحسن طریقے سے انجام دیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔23، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم نے عدالتی خدمات مستحسن طریقے سے انجام دیں اور وہ لوگوں کو انصاف کے فراہمی کیلئے متحرک کردار ادا کرتے رہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
English Viewers