نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140بی ۔کے رہائشی ارشد ولد ابرار نامی شخص کا ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔22، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے رہائشی ارشد ولد ابرار نامی شخص سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ارشد ولد ابرار نامی شخص ایم کیوایم کا نام استعمال کررہا ہے اور غلط قسم کے کاموں میں ملوث ہے اور اس کا ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔