شاعرانقلاب جوشؔ ملیح آبادی محروموں، مظلوموں اورظلم کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے ترجمان تھے۔ الطاف حسین
جوشؔ ملیح آبادی نے اپنی شاعری کے ذریعے معاشرے میں پھیلی ہوئی ناانصافیوں، سماجی ناہمواریوں،طبقاتی کشمکش،آمریت اورظلم وجبرکے خلاف آوازبلندکی
جوشؔ ملیح آبادی کی انقلابی شاعری کی وجہ سے وقت کے آمروں نے ان پر پابندیاں لگائیں مگر عوام نےانہیں عزت واحترام سے نوازااورانہیں’’ شاعرانقلاب ‘‘ کاخطاب دیا
احترام انسانیت اور انصاف ومساوات پر یقین رکھنے والے ہرفردکے دل میں جوش صاحب کاجومقام ہے وہ کوئی ختم نہیں کرسکتا۔شاعرانقلاب حضرت جوشؔ ملیح آبادی کی 33ویں برسی کے موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کابیان
لندن۔۔۔21، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شاعرانقلاب حضرت جوشؔ ملیح آبادی محروموں، مظلوموں اورظلم کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے ترجمان تھے۔ حضرت جوشؔ ملیح آبادی کی 33ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوش ملیح آبادی نے صرف حسن وعشق کو اپنی شاعری کاموضوع نہیں بنایابلکہ اپنی شاعری کے ذریعے معاشرے میں پھیلی ہوئی ناانصافیوں، سماجی ناہمواریوں،طبقاتی کشمکش،آمریت اورظلم وجبرکے خلاف آوازبلندکی اورلوگوں میں ظلم وجبرکے خلاف عملی جدوجہد کا شعوربیدارکیا۔ جوش ملیح آبادی کے اسی عمل وکرداراورانقلابی شاعری کی وجہ سے وقت کے آمروں نے ان پر پابندیاں لگائیں مگر عوام نے انہیں عزت واحترام سے نوازااورانہیں’’ شاعرانقلاب ‘‘ کاخطاب دیا۔ جوشؔ صاحب کی شاعری آج بھی محروم ومظلوم عوام کے لئے مشعل راہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ حضرت جوش ملیح آبادی کوان کاوہ مقام نہیں دیاگیا جس کے وہ حقدارتھے۔انہوں نے جوش ملیح آبادی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ احترام انسانیت اور انصاف ومساوات پر یقین رکھنے والے ہرفردکے دل میں جوش صاحب کاجومقام ہے وہ کوئی ختم نہیں کرسکتااورجوش صاحب اپنے چاہنے والوں اورعقیدت مندوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
وڈیو