سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے ایک اور زخمی طالبعلم اسحاق امین کی دوران علاج شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات ملے گی، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ اسحاق شہید کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے ، الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔21فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے ایک اور زخمی دسویں جماعت کے طالبعلم اسحاق امین کے دوران علاج شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے طالبعلم اسحاق امین کے والدین اور تمام احباب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے معصوم طلبا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات ملے گی۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسحاق شہید کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے ۔جناب الطاف حسین نے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج سانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے زخمی طلبہ وطالبات اوراساتذاہ سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ۔