Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے، الطاف حسین


سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 2/21/2015
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے، الطاف حسین
آرمی کے تین ایسے اشخاص جن کے کرداروگفتاروعمل پر آرمی کے ایک ایک فرد کو اعتبار ہو ، ایسے افراد پر مبنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر 11، ستمبر2012ء کو علی انٹرپرائز نامی فیکٹری میں لگنے والی آگکی اصل تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
تحقیقات کرنے والے لمحہ بہ لمحہ ہونے والی تفتیش کے عمل سے آپ کو بھی آگاہ رکھیں، الطاف حسین
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے الطاف حسین کی پرزوراپیل
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ڈھائی سو سے زائد محنت کش جل کرخاکستر ہوگئے لیکن آج تکاس واقعہ کی ایماندارانہ طریقے سے تحقیقات نہیں کی گئی، الطاف حسین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جو سفاک درندے ملوث پائے جائیں ان عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے فیکٹری کے سامنے اسپیشل چوک بناکر لٹکایا جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔21، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آرمی چیف سے پرزوراپیل کی ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس بات کا اچھی طریقے سے احساس ہے کہ ایک طرف آپ ضرب عضب کے ذریعہ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے عمل میں دن رات مصروف ہیں، دوسری طرف والدہ محترمہ کی جدائی کا تازہ تازہ زخم بھی آپ کے ذہن ودل پر لگا ہوا ہے اور آپ انتہائی مغموم ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھر دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مرحومہ والدہ محترمہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے اورآپ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آپ کی ان تمام پریشانیوں کے باوجود میں آپ کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کا واسطہ دیکر آپ سے انصاف کا طلبگار ہوں کہ 11، ستمبر2012ء کو بلدیہ ٹاؤن میں ایک گارمنٹ فیکٹری علی انٹرپرائز میں ایسی خوفناک آگ لگی کہ سب کچھ اس آگ کی نذر ہوگیا حتیٰ کہ ڈھائی سو سے زائد محنت کش مزدورمرد، عورت اور بزرگ بھی اس آگ میں جل کر خاکستر ہوگئے لیکن آج تک اس واقعہ کی ایماندارانہ طریقے سے تحقیقات نہیں کی گئی ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پرزور اپیل کی کہ آپ آرمی کے تین ایسے اشخاص جن کے کرداروگفتاروعمل پر آرمی کے ایک ایک فرد کو اعتبار ہو ، ایسے افراد پر مبنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر 11، ستمبر2012ء کو علی انٹرپرائز نامی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اصل تحقیقات کرائیں اور تحقیقات کرنے والے لمحہ بہ لمحہ ہونے والی تفتیش کے عمل سے آپ کو بھی آگاہ رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈھائی سو سے زائد معصوم انسانوں کو جلاکر خاکستر کرنے کے عمل میں جوجو سفاک درندے ملوث پائے جائیں ان عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے فیکٹری کے سامنے اسپیشل چوک بناکر وہاں لٹکایا جائے اور کئی دن تک ان کی لاشیں وہاں لٹکا کر رکھی جائیں تاکہ نشان عبرت کا منظردیکھنے والی ہرآنکھ عبرت حاصل کرے اور کوئی بھی اس قسم کے گھناؤنے اقدام کا تصور بھی نہ کرسکے ۔
English Viewers
وڈیو


1/11/2025 12:47:22 PM