ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :۔۔20؍ فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم نوشہروفیروز زون کے کارکن ذوالفقار علی کے بھائی نادر علی خان ، ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے کارکن آفتاب الرحمان کی والدہ محترمہ زرینہ پروین ، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن محمد تاشفین ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن نسیم احمد صدیقی کی زوجہ محترمہ روشن نسیم اورکے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن محمد اسلام کی ہمشیرہ نورا شاہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کریں ۔ ( آمین)