Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے زخمی بچوں اور اساتذہ کی اسپیشل کیئر وارڈ جاکر عیادت کی
 Posted on: 2/20/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے زخمی بچوں اور اساتذہ کی اسپیشل کیئر وارڈ جاکر عیادت کی 
ڈاکٹر فاورق ستار نے جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمی بچوں اور اساتذہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی 
نیشنل ایکشن پلان پر جس قدر جلد ممکن ہو عمل درآمد ہونا چاہئے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
تعلیم اور علم کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مستقل خاتمہ کریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار 
آغا خان اسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔20، فروری 2015ء 
متحدہ قومی مو ومنٹ کے رابطہ کمیٹی رکن اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فا رو ق ستار نے جمعہ کے رو ز آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے زخمی بچوں اور اساتذہ کی اسپیشل کےئر وارڈ میں جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے زخمی بچوں اور اساتذہ کو جرات وہمت کا مظاہرہ کرنے پر جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اورپھو لو ں کے گلد ستے اور تحائف دیئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمی بچوں اور اساتذہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔ بعدازاں آغا خان اسپتا ل کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر حال میں ہمیں جیتنا ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر جس قدر جلد ممکن ہو عمل درآمد ہونا چاہئے اور اس کیلئے ہمیں ایسی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی جس کے ذریعے پوری قوم مستقل اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے بعد شکار پور امام بارگاہ ، لاہور ، راولپنڈی اسلام آباد میں حملے ہوتے ہیں اوردہشت گردی کے نتیجے میں پورا ملک غیر مستحکم ہورہاہے ، دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں رائج نظام کو فیل ثابت کرکے اپنا نام نہاد نظام نافذ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں سانحہ پشاور کے اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے، زخمی طالب علموں نے کہاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں گے ،تعلیم کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا اور ملک کو مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سانحہ پشاور کے معصوم بچوں کا یہ عزم اور ردعمل ہے تو قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کا لہورائیگاں نہیں جانے دیں گے اور تعلیم اور علم کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مستقل خاتمہ کریں گے ۔
English Viewers
 

1/11/2025 12:49:11 PM